دودھ کی نہریں بہانے کے دعویداروں نے اقتدار ملتے ہی ملازمین کو سولی پر چڑھا دیا

milk-river

بھمبر (بیورورپورٹ)پاکستان میں ن لیگ کی حکومت ہے ہماری حکومت آئی تو دودھ کی نہریں بہادیں گے کا دعوی کرنے والے لیڈر ملازمین کی تنخواہ دینے میں ناکام ہوگئے ، مختلف محکموں کے چھوٹے ملازمین کے ساتھ ساتھ کئی محکموں کے گز ٹڈ آفیسر بھی گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم غریب ملازمین کے چولہے بند ہونے لگے، ملازمین کی اکثریت مایوسی کا شکار ، تفصیلات کے مطابق جب سے آزادکشمیر میں ن لیگ کی حکومت بنی ہے حکومت ملازمین کے تبادیوں کے علاوہ کوئی کام نہیں کرسکی ، الیکشن سے قبل مرکز سے فنڈز کا سیلاب لانے کے دعویے کرنے والی لیڈر شپ ریاستی ملازمین کی تنخواہوں کا نظام نہیں بناسکی ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں ایک مستقل مسئلہ بن چکی ہیں لیکن اب نارمل میزانیہ کے ملازمین بھی تنخواہوں کے بند ہونے کے باعث پریشان حال ہیں جبکہ کئی ملازمین کے گھروں کے چولہے بھی بند ہونے کے قریب ہیں۔
Scroll To Top