آزادکشمیر کے درجنوں قضاء تبدیل،امتیاز احمد سینئر تحصیل قاضی میر پور تعینات

court

مظفرآباد(پی آئی ڈی)چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر شریعت کورٹ نے بمفاد عدلیہ قضاء میں تبادلہ جات و تعیناتیوں کی منظوری دی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمد یاسین ضلع قاضی کہوٹہ (حویلی ) کو تبدیل کرکے ضلع نیلم ،عبدالرحمان ضلع قاضی نیلم کو تبدیل کر کے ضلع قاضی باغ، محمود اختر چوہدری ضلع قاضی کوٹلی کو تبدیل کر کے ضلع قاضی کہوٹہ (حویلی ) ، محمد عارف ضلع قاضی باغ کو تبدیل کر کے ضلع قاضی کوٹلی ، کرامت حسین سینئر تحصیل قاضی میر پور کو تبدیل کر کے سینئر تحصیل قاضی راولاکوٹ ، امتیاز احمد سینئر تحصیل قاضی میر پور کو تبدیل کر کے سینئر تحصیل قاضی راولاکوٹ کو تبدیل کر کے سینئر تحصیل قاضی میر پور ، ابرار حسن سینئر تحصیل قاضی نیلم کو تبدیل کر کے سینئر تحصیل قاضی ہٹیاں بالا ، سید احسان الحق سینئر تحصیل قاضی ہٹیاں بالا کو تبدیل کر کے سینئر تحصیل قاضی مظفرآباد ، حبیب الرحمان سینئر تحصیل قاضی مظفرآباد کو تبدیل کر کے سینئر تحصیل قاضی نیلم ، محمد شفیق تحصیل قاضی شاردہ کو تبدیل کر کے تحصیل قاضی نکیال ، ظہیر عباس تحصیل قاضی نکیال کو تبدیل کر کے تحصیل قاضی سہنسہ ، الطاف عابد تحصیل قاضی سہنسہ کو تبدیل کر کے تحصیل قاضی باغ ، حافظ محمد فاروق تحصیل قاضی باغ کو تبدیل کر کے تحصیل قاضی باغ، تحصیل قاضی باغ کو تبدیل کر کے تحصیل قاضی کورٹ نمبر 1کوٹلی ، سید عقیل احمد کاظمی تحصیل قاضی کورٹ نمبر اکوٹلی کو تبدیل کر کے تحصیل قاضی شاردہ ، محمد رفیق تحصیل قاضی ڈڈیال کو تبدیل کر کے تحصیل قاضی کہوٹہ (حویلی ) ، عبد الرزاق تحصیل قاضی کہوٹہ (حویلی ) کو تبدیل کر کے تحصیل قاضی ڈڈیال ، مظہر الحسن تحصیل قاضی عباسپور کو تبدیل کر کے تحصیل قاضی تراڑ کھل ، اخلاق حسین تحصیل قاضی تراڑ کھل کو تبدیل کر کے تحصیل قاضی عباسپور تعینات کرنے کی منظوری دی ہے جس کا رجسٹرار آزاد جموں وکشمیر شریعت کورٹ نے نوٹیفکیشن جار ی کر دیا گیا ہے ۔ تبدیل و تعینات ہونے والے قاضی صاحبان کو وہی اختیارات حاصل ہونگے جو ان کے فاضل پیشروں کو حاصل تھے ۔
Scroll To Top