کڈیالہ میں سرچ آپریشن کے نتیجے میں ممنوعہ اسلحہ ،شراب تیار کرنے والی اشیا کی برآمدگی ،ملزمان کی گرفتار ی ودیگر واقعات کی پولیس تھانہ چوکی میں چار ایف آئی آرز درج سونی کے بھائی کا نام بھی شامل

ali shaan soni

بنڈی چوکی (نمائندہ عدالت)پولیس وحساس اداروں کی طرف سے سابق وزیر وایم ایل اے حلقہ سماہنی چوہدری علی شان سونی کے آبائی علاقہ کڈیالہ میں سرچ آپریشن کے نتیجے میں ممنوعہ اسلحہ ،شراب تیار کرنے والی اشیا کی برآمدگی ،ملزمان کی گرفتار ی ودیگر واقعات کی پولیس تھانہ چوکی میں چار ایف آئی آرز درج،جبکہ جنڈی چونترہ سے مشہور منشیات فروش کی گرفتاری وشراب برآمدگی کی پانچویں ایف آئی آر بھی درج چوہدری علی شان سونی کے بھائی حاجی ادریس اور چوہدری ذوالفقار عرف بھُٹی کے خلاف بھی مقدمات درج ۔مزید تفتیش شروع کر دی گئی ، ،تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ چوکی میں درج پہلی ایف آئی آر کے مطابق منگل کی صبح سابق وزیر چوہدری علی شان سونی کی رہائش گاہ کڈیالہ وگردونواح میں حسا س اداروں و پولیس کے (intelegence based operation)کے نتیجے میں ممنوعہ اسلحہ 2کلاشنکوف ،2300راؤند ،2 واکی ٹاکی سیٹ ،ایک بلٹ پروف جیکٹ ،ایک ایل ایم جی گن اسٹینڈ ،پندرہ میگزین چار عدد ٹوپہ میگزین ،چارسو تیرہ ٹریسر راؤند،ایک عدد آٹومیٹک گرنیڈ لانچر،میگزین رائفل جی تھری سمیت دیگر اسلحہ کی برآمدگی اور ملزمان محمد راشد ولد محمد مشتاق ساکن کڈیالہ ،لیاقت علی ولد رحمت علی ساکن کڈیالہ ،محمد ارشد ولد نذر حسین ساکن دھبکی حال مقیم گلبرگ لاہور کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،پولیس ایف آئی آر کے مطابق چوہدری علی شان سونی کے گھر کی تلاشی کے دوران کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی تاہم گرفتار ہونے والے ملزمان نے تفتیش میں ظاہر کیا کہ انکے گھر سے ملنے والا اسلحہ علی شان سونی کے ملازمین کچھ عرصہ قبل ہمارے گھر میں چھوڑ گئے تھے جب کے دوسری ایف آئی آر کے مطابق دوسرے آپریشن کے نتیجے میں کڈیالہ ہی میں چوہدری علی شان سونی کے بھائی چوہدری ذوالفقار عرف بھٹی کے گھر شراب تیار کرنے کی فیکٹری کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ان کے گھر سے الکوحل چھ گیلن ،ایک سو پچاس لیٹر،شراب کی پچاس بڑی خالی بوتلیں انکے ڈھکن ،ووڈکا شراب کے سٹکر ،بھی برآمد کر کے چوہدری ذوالفقار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،تیسری ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے ایک اشتہاری ملزم معروف عرف اچھو ساکن لاہی کڈیالہ کی تلاش کے دوران حاجی ادریس کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تو انکے کمرہ سے ایک عد د جھولا جس میں ایک عدد میگزین کلاشنکوف ،ایک عدد میگزین پستول ،ایک عدد میگزین بندوق بارہ بور ،اور ایک فائیوشٹر برآمد ہوئی جو بغیر لائسنس تھیں جس پر حاجی ادریس کیخلاف بدوں لائسنس میگزین ہا وکارتوس مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،چوتھی ایف آئی آر کے مطابق ملزم معرف عرف اچھو ہی کی تلاش کے دوران پولیس نے بمقام کمبلیاں چھاپہ مار کر حاکم علی ولد منگتو ساکن کمبلیاں کڈیالہ کے گھر سے بغیر لائسنس وبغیرنمبر بندوق بارہ بور برآمد کر لی اور مذکور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے پانچویں ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے جنڈی چونترہ میں منشیات فروشی کا کاروبار کرنے والے چوہدری خلیل ولد خادم حسین ساکن سکا تالاب کی تیل ایجنسی نزد شاہراع عام چھاپہ مارا تو دوکان کے اندر سے پندرہ بوتل شراب ووڈکا برآمد ہوئی جس پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ایس ایس پی ضلع بھمبر یاسین بیگ ،ڈی ایس پی چوہدری محمد امین کی سربراہی میں انسپکٹر سی آئی اے پولیس منیر احمد ،ایس ایچ او پولیس تھانہ چوکی مرزا شبیر حسین ،ایڈیشنل ایس ایچ او وکیل احمد ،تفتیشی محمد رفیق ،ڈی ایف سی محمد اکرم وہمراہ کانسٹیبلان پولیس کی بھاری نفری نے کاروائی کی ۔۔
Scroll To Top