ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کے گھر اور گاؤں کڈیالہ میں حساس اداروں اور پولیس کا آپریشن سی آئی پولیس بھمبر کے کھاتے ڈال دیا گیا،ایس پی آفس میں بلائی گئی پریس بریفنگ بھی مذاق بن گئی،صحافی سوالوں کے جواب مانگتے رہ گئے

ch-ali-shan-soni-a

بھمبر (بیورو رپورٹ) حلقہ سماہنی کے ایم ایل اے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کے گھر اور گاؤں کڈیالہ میں حساس اداروں اور پولیس کا آپریشن سی آئی پولیس بھمبر کے کھاتے ڈال دیا گیا، ایس پی آفس میں بلائی گئی پریس بریفنگ بھی مذاق بن کر رہ گئی ، ایس پی یسین بیگ کی غیر موجودگی میں ہونے وال بریفنگ کے دوران موجود پولیس افسران کے پاس صحافیوں کی طرف سے اٹھانے گئے سوالات کے جوابات نہ تھے جبکہ سی آئی اے پولیس کے انسپکٹر چوہدری منیر احمد بھی موجود نہ تھے جن کی سربراہی میں چھاپہ مارا گیا اور کاٹی گئی تمام ایف آئی آر میں یہی افسر مستغیث مقدمہ ہیں دوسری طرف اہم نوعیت کے اس آپریشن میں کوئی بڑی خبر سامنے نہ آنے کو متعلقہ اداروں کی نااہلی قرار دیا جارہا ہے کیونکہ چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ یہ چھاپہ غیر معمولی ہے اور اس میں غیر معمولی چیزیں سامنے آئیں گی مگر کوئی اہم معاملہ سامنے نہ آنے کو عوامی حلقے کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔

Scroll To Top