آزادکشمیر میڈیکل کالجز نے 100ڈاکٹرز تیار کر لئے ،22دسمبر کو عوامی خدمت کیلئے دستیاب ہوں گے

medical

مظفرآباد (کے این آئی)آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار آزاد جموں وکشمیر میڈیکل کالج کا پہلا بیج 22 دسمبر2016میں فارغ التحصیل ہو کر عوام الناس کی خدمت کیلئے دستیاب ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان میڈیکل کالج کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزمیں کیا گیا۔جس میں کہا گیا کہ آزاد جموں وکشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد کا پہلا Batchجو کہ 100طلباء و طالبات پر مشتمل ہے ، اس وقت اپنے فائنل پروفیشنل امتحانات میں مصروف عمل ہے اور 22دسمبر 2016 کو اپنے پانچ سالہ پروفیشنل میڈیکل ایجوکیشن کے بعد فارغ ہو جائے گا۔ کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کیلئے ہاؤس جاب کابھی متعلقہ ٹیچنگ ہسپتالوں (AIMS,SKBZ/CMH)میں انتظام کر دیا گیا ہے،آزاد جموں وکشمیر میڈیکل کالج سے فارغ التحصیل ڈاکٹرز کا پہلا Batch اپنے نتائج کے اعلان کے فوراً بعد عوام الناس کی خدمت کیلئے دستیاب ہوگا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ الحمد للہ 6th Batch کی بھیenrollmentہو چکی ہوئی ہے اور 28نومبر2016 سے ان کی بھی باقاعدہ کلاسز کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ سالوں کی تمام کلاسز /Batchesکے امتحانات جاری ہیں ،تحریری و پریکٹیکل امتحانات کے فوری بعدان کی Promotional Classesکا بھی آغاز کر دیا جائے گا، جس کیلئے سالانہ کلینڈر ترتیب دے دیا گیا ہے تاکہ ہر میڈیکل سٹوڈنٹ و پروفیسر صاحبان کو بروقت اپنی اسائنمنٹس/کمٹمنٹس کے بارے میں بخوبی آگاہی رہے
Scroll To Top