میرپور کے پٹرول پمپوں پراچانک چھاپے،کئی پمپوں کے میٹر تو کئی کے ریٹ خراب

pso-pump

میرپور (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر میرپور کی خصوصی ہدایت پر سردار سرفراز خان سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول ضلع میرپور اور سرفراز عبداللہ انسپکٹر اوزان و پیمائش میرپور نے میرپور شہر ،چترپڑی ،کھڑی شریف ،جاتلاں اور بن خرماں میں قائم پٹرول پمپس ،LPGگیس ،پولٹری اور دیگر ضروری اشیاء کی چیکنگ کی ۔دوران چیکنگ مقررہ ریٹس پٹرول 66.27روپے فی لیٹر اور ڈیزل 75.22روپے فی لیٹر فروخت کیے جانے کے سلسلہ میں سخت واننگ جاری کی گئی میرپور شہر میں قائم تمام پٹرول پمپس پرمقررہ ریٹس کے مطابق فروخت جاری تھیں البتہ کچھ پٹرول پمپس پر ریٹس میں چند پیسوں کا فرق تھا جسے موقع پر درست کروایا گیا اسکے علاوہ سرکاری جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق LPGسلنڈر کی فروخت کو بھی چیک کیاگیا اور انسپکٹر اوزان و پیمائش نے LPGسلنڈرز کے وزن کو چیک کرتے ہوئے دوکانداروں کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ وہ مقررہ ریٹس وزن پر LPGسلنڈر کی فروخت کو یقینی بنائیں متعدد دوکانداروں کو سرکاری ریٹ سے زائد قیمت وصول کرنے پر موقع پر جرمانہ بھی کیاگیا مجسٹریٹ پرائس کنٹرول نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ سرکاری جاری شدہ ریٹ لسٹ کے مطابق خرید و فروخت کریں ریٹ لسٹ نمایا ں جگہ پر آویزاں کریں بصورت دیگر پرائس کنٹرول ایکٹ 1986کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
Scroll To Top