بابری مسجد کی شہادت کو24برس بیت گئے،مسلمان آج بھی انصاف کے طلبگار

babri-masjid

نئی دہلی(یو این پی)بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں مسلمانوں کی تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو24برس بیت چکے ہیں لیکن مسلمان آج بھی انصاف کے طلب گار ہیں۔بھارت کے شہر ایودھیا میں6دسمبر1992کو ہزاروں ہندو جنونیوں نے سولہویں صدی کی عظیم ترین مسجد کو شہید کر دیا تھاجس کے بعد بھارت میں بدترین ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے تھے اور ہزاروں افراد جاں بحق ہو ئے تھے۔بابری مسجد کی شہادت کے خلاف اس وقت کے وزیراعلی کلیان سنگھ اور شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے اور ایل کے ایڈوانی سمیت 49افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے۔واضح رہے کہ بابری مسجد مغل بادشاہ ظہیر الدین محمد بابر نے 16صدی عیسوی میں تعمیر کروائی تھی جو اسلامی اور مغل فن تعمیر کا ایک شاہکار تھی جب کہ ہندو انتہاپسندوں کا دعوی تھا کہ ظہیر الدین بابر نے ہندو دیواتا رام کی جائے پیدائش پر بنے رام مندر کو مسمار کر کے بابری مسجد تعمیر کی تاہم ہندو اس حوالے سے مستند تاریخی ثبوت دینے میں ناکام رہے ہیں۔
Scroll To Top