حساس اداروں اور سی آئی اے پولیس کا مشترکہ آپریشن ,ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری علی شان سونی اور انکے PRO کے گھر چھاپہ 3افراد گرفتار 2 کلا شنکوفیں ، بلٹ پروف جیکٹ اور کلاشنکوف کی گولیاں برآمد

ch-ali-shan-soni-a

بھمبر (بیورو رپورٹ) حساس اداروں اور سی آئی اے پولیس کا مشترکہ آپریشن ,ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری علی شان سونی اور انکے PRO کے گھر چھاپہ 3افراد گرفتار 2 کلا شنکوفیں ، بلٹ پروف جیکٹ اور کلاشنکوف کی گولیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنے قبضہ میں لے لیں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری علی شان سونی اور انکے PRO کے گھر چھاپہ کی خبر جنگل میں آگ کی طرحپھیل گئی تاہم پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے البتہ تفصیلات فراہم نہیں کی ، تاہم ذرائع کے مطابق رات کے آخری پہر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری علی شان سونی اور انکے PRO کے گھرکڈیالہ میں چھاپے مارے گئے چھاپے کے دوران حساس ادارے نے مقامی ایم ایل اے و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری علی شان سونی اور انکے PRO کے گھر سمیت مختلف گھروں پر بھی کاروائی کی ، اس کاروائی میں 3 افراد لیاقت علی ارشد محمود اور محمد ارشد گرفتار ہوئے ہیں جبکہ 2 کلا شنکوفیں ، بلٹ پروف جیکٹ اور کلاشنکوف کی گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں پولیس ذرائع سے اہم انکشافات کی توقع بھی کی جارہی ہے پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے البتہ تفصیلات فراہم نہیں کی
Scroll To Top