میرپور بار میں کشمیر کانفرنس منعقد کرا کر مخصوص سیاسی مفاد کے حصول کی تکمیل نہیں ہونے دیں گے:جنرل سیکرٹری

ch-tehseen-advt

میرپور(کورٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے جنرل سیکرٹری چوہدری تحسین احمد ایڈووکیٹ، نائب صدر چوہدری یونس ، جوائنٹ سیکرٹری مرزا وقاص توقیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار میں انعقاد پذیر ہونیوالی کشمیر کانفرنس کا مقصد اپنے مذموم مفادات اور مقاصد کا حصول ہے ، جس سے ہم تعلقی کا اظہار کرتے ہیں ۔ کشمیر کانفرنس کروانے والوں کو ہم خبردار کرتے ہیں کہ وہ بار کا فورم اپنے مخصوص سیاسی مقاصد کی تکمیل کیلئے استعمال کرنے سے باز رہیں ۔ بصورت دیگر ہم اس کیخلاف بھرپور احتجاج کرینگے ۔ ڈسٹرکٹ بار میں تمام سیاسی جماعتوں اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکنے والے وکلاء موجود ہیں جو کشمیر سمیت مختلف سیاسی ایشوز پر اپنا اپنا نکتہ نظر رکھتے ہیں ۔ کشمیر کانفرنس کے نام پر پاکستان اور پاکستانی اداروں کیخلاف زہر اگل کر منفی پراپیگنڈہ کی ہر گز اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ پاکستان نے سفارتی سطح پر کشمیر کاز کیلئے جو تاریخی جدوجہد کی ہے ہم اس کا برملا اعتراف کرتے ہیں۔ کشمیر کانفرنس کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداران کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ بار میں کشمیر کانفرنس اسی صورت میں انعقاد پذیر ہو سکتی تھی جب وکلاء کی اکثریت سے رائے لی جاتی اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے وکلاء کو مشاورتی عمل میں شامل کیاجاتا ۔ خاص سیاسی مقاصد کو تقویت دینے کیلئے بارکا فورم نہ ہی استعمال کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی ہم اس کی اجازت دینگے ۔ ڈسٹرکٹبار کے عہدیداران اور ممبران کو کشمیر کانفرنس کے انعقاد سے پہلے اعتماد میں لیاجائے عہدیداران کے اعتماد کے بغیر اگر سولو فلائٹ کر کے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تو ہم کشمیر کانفرنس کروانے والوں کو برملا اور دو ٹوک الفاظ میں متنبہ کرتے ہیں کہ ہم ایسا ہر گز نہیں ہونے دینگے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈسٹرکٹ بار کے فورم کو غیر سیاسی رہنے دیا جائے ۔ بار کا فورم وکلاء کے حقوق کیلئے ، شہری آزادیوں کیلئے ، بینچ اور بار کے درمیان بہترین تعلقات کیلئے استعمال کیاجاسکتا ہے ، کسی فرد واحد کی خواہشات اور تمناؤں کی تکمیل کا یہ فورم ہر گز ہر گز نہیں ۔
Scroll To Top