کمشنر میرپو ر کا گھریلو ملازم چوری کی واردتوں میں پولیس کے ہتھ چڑ گیا ،FIRنہ درج ہو سکی

Arrested

بھمبر(بیورورپورٹ ) کمشنر میرپو ر کا گھریلو ملازم بھمبر میں چوری کی واردتوں میں پولیس کے ہتھ چڑ گیا ، ملزم نے درجنوں چوریوں کا اعتراف جرم کرلیا ، 4 دن سے گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آڑ درج نہ ہوسکی ، ملازم کو چھوڑنے کیلئے با اثر شخصیات کا پولیس پر شدید دباؤ، شہریوں کا ملازم کے خلاف ایف آئی آڑ درج کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق کمشنر میرپور راجہ امجد پرویز کا گھریلو ملازم حسنین خادم ولد خادم حسین ساکن بانڈی بنڈالہ قوم راجپوت جو کہ محکمہ مال میں نائب قاصد بھی ہے چوری کی متعدد وارتوں میں بھمبر پولیس کے ہتھے چڑ گیا ، ملزم نے بھمبر میں درجنوں چوری کی واردتوں کا اعتراف جرم بھی کرلیا ملزم کو گرفتار ہوئے 4 دن گزر گئے اعتراف جرم کرنے کے باوجود ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج نہ ہوسکی ، ملزم کو چھوڑنے کیلئے بھمبر پولیس پر بااثر شخصیات نے شدید دباؤ ڈال رکھا ہے بااثر شخصیات چور ملزم کو ایف آئی آڑ درج ہوئے بغیر چھوڑنا چاہتے ہیں جبکہ دوسری طرف بھمبر کے شہریوں نے چوری کا اعتراف کرنے کے باوجود ملازم کے خلاف ایف آئی اے درج نہ ہونے پر شدید احتجا ج کرتے ہوئے اعلی احکام سے نوٹس لینے اور گرفتار چور ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Scroll To Top