آرمی چیف نے چار دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

army-chief-directs-troops-to-keep-highest-level-of-vigil-at-all-times-1480676192-9225-640x360

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چار دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے چار دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے جو کہ شہریوں ،سیکیورٹی فورسز اور اے ایس ایف کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے ۔ان دہشت گردوں میں عطا الرحمان ،فاروق ،صابر اور گل زرین کے نام ہیں ۔ان دہشت گردوں نے سکھر میں حساس اداروں پر حملہ کیا،جناح ائیر پورٹ اور سی آئی ڈی بلڈنگ میں دہشت گردی بھی انہیں دہشت گردوں کی کارروائیوں کا نتیجہ تھی ۔سزا پانے والے دہشت گردوں نے ایس ایس پی چوہدری اسلم سمیت 58افراد کو قتل کیا جبکہ ان کی کارروائیوں سے 226افراد زخمی بھی ہوئے ۔

Scroll To Top