ان خوابوں کو کبھی نظر انداز نہیں کریں

1467190821dailyazad

خواب ہر کسی کو آتے ہیں اور ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ ان خوابوں کی کیا تعبیر ہوتی ہے؟ ہر کسی کے خواب کا مطلب مختلف ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خوابوں کے پیچھے ایک پوری سائنس ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح جاگتے ہوئے ہم ہر چیز کو دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں ، خواب بھی ایسے ہی ہوتے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر خواب ہمارے دن بھر کی چیزوں سے متعلق ہی ہوتے ہیں یا جو چیزیں ہمارے دماغ میں زیادہ گردش کررہی ہوتی ہیں، انہی سے متعلق ہمیں خواب آتے ہیں۔ کچھ ایسے خواب ہیں ، جوکہ تقریباً ہر کسی کو آتے ہیں، وہ کون سے خواب ہیں؟ اور ان کا کیا مطلب ہے؟ وہ درج ذیل ہے: ٭ اُڑنا خواب میں اُڑنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ کسی مقصد پر پہنچانا چاہتے ہیں۔ اس طرح کے خواب سے انسان بہت فریش اور ری چارجڈ اٹھتا ہے۔ اس طرح کے خوابوں سے آزادی اور کچھ کرنے کی امیدآپ کے اندر بیدار ہوجاتی ہے۔ ٭ پانی کا بہنا جب ہمیں خواب میں پانی آتا ہے تو یہ ہمارے احساسات کو بیا ن کرتا ہے۔ پانی پاکیزگی اور شفافیت کو بیان کرتا ہے۔ یہ ہماری زندگی میں ہونے والے نئے واقعات کو بیان کرتا ہے ۔ ٭ دانت اکثر لوگوں کو خواب میں دانت نظر آتے ہیں۔ دانت کا ٹوٹنا اس بات کو واضح کرتا ہے کہ کوئی چیز آپ کی زندگی سے باہر جانے والی ہے۔ خراب دانتوں کا خواب میں آنا ڈر اور خوف کو بیان کرتا ہے۔

٭موت خواب میں کسی کی یا خود کی وفات ہر کوئی دیکھتا ہے۔ موت کا خواب آنا کسی چیز کے ختم ہونے کی علامت ہوتا ہے۔ موت کو خواب میں دیکھنے سے مراد آپ اپنے اندر سے آنا ختم کرنے والے ہیں یا آپ کو کوئی خوف یا ڈر لاحق ہے ، وہ آُ کی زندگی سے نکلنے والا ہے۔ ٭گھر خواب میں گھر دیکھنا انسان کی شخصیت کے پہلوؤں کو بیان کرتا ہے۔ گھر کے مختلف کمروں کو خواب میں دیکھنے کے الگ مطلب ہوتے ہیں، جیسے اگر کسی کو خواب میں اسٹور روم نظر آیا ہے تو اس سے مراد آپ کو اپنی پرانے واقعات یاد آرہے ہیں۔ ٭ پیسے پیسوں کا خواب میں آنا قسمت کو بیان کرتا ہے۔ اگر آپ نے خواب میں لوٹری دیکھی ہے کہ تو اس کا مطلب آپ کا لائف اسٹائل بالکل تبدیل ہونے والا ہے اور خواب میں کسی کو پیسے دینا کوئی خوف ختم ہونے کو بیان کرتا ہے۔ ٭آگ آگ کو خواب میں دیکھنا مختلف باتوں کو بیان کرتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ نے خواب میں آگ کو فاصلے پر دیکھا ہے کہ آپ کے اندر کئی خواہشات موجود ہیں، جن کو آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ نے خواب میں خود کو آگ سے کھیلتے ہوئے دیکھا ہے تو یہ آپ کے لیے ایک طرح کی وارننگ ہے۔

Scroll To Top