کھڑی شریف:با اثر افراد کا غریب کے گھر میں گھس کرخاتون خانہ پرسفاکانہ تشدد،چادر اور چار دیوار کا تقدس پامال کر دیا

womens beaten

کھڑی شریف(نامہ نگار)کھڑی شریف کے نواحی علاقے کھیڑ رتالی میں با اثر خاندان کے بیسیوں افراد کا غریب گھرانے پر تشدد،گھر میں گھس کر خاتون خانہ اور بچے کو تشدد کا نشانہ بنا کر ملزمان غائب،چادر اور چار دیواری کا تقدس سرعام پامال کر دیاگیا، زخمی خاتون تھانہ افضلپور پہنچ گئی، پولیس نے حسب روایت درخواست ردی کی ٹوکری کے قریب پڑے میز پر چسپاں کردی، عوام علاقہ کا ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سلمیٰ بی بی زوجہ غلام رسول اور اسکا بیٹاابو بکر ولد غلام رسول ساکنان کھیڑ رتالی اپنے گھر میں موجود تھے کہ صفدر،کبیر،قدیر،نصیر،اکمل،سنی جان دیگر15 سے20افراد کے ہمراہ گھر آن پہنچے اور خاتون خانہ اور اسکے بچے کو شدید کا نشانہ بناکر فرار ہوگئے ،تشدد کے باعث خاتون کے جسم پر شدید زخم، زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیابعد ازاں تھانہ افضلپور پولیس میں درخواست دے دی گئی ، پولیس تھانہ افضلپور نے درخواست جمع کر لی لیکن رات گئے تک مقدمہ درج نہ کر سکی، عوام علاقہ نے ایس ایس پی میرپور،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر و دیگر پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ظلم کا دور کسی صورت نہیں چل سکتا، پولیس فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے
Scroll To Top