مقتول آفتاب شاہ کے قاتل آصف کو عمر قید اور5لاکھ 10ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی

court

میرپور(کورٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج چوہدری سجاد اور ایڈیشنل ضلع قاضی محمد اویس خان ایوبی نے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا، ملزم کو قتل ثابت ہونے پر عمر قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ،ناجائز اسلحہ رکھنے پر 3سال قید اور دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ، تفصیلات کے مطابق آفتاب حسین شاہ ولد میجر(ر) امیر حسین شاہ نے اپنے کسی برکت نامی عزیز کے مکان کی تعمیر کیلئے ٹھیکیدا ر شاہد سے معاہد کیا تھا لیکن ٹھیکیدار شاہد کام نہیں کر رہا تھا جس پر آفتاب حسین 07-04-07کو ٹھیکیدار شاہد کے گھر گیا اور کام کرنے کی بابت پوچھی اور اسی دوران کسی بات پر تو تکرار شروع ہو گئی اور ٹھیکیدار شاہد نے گالم گلوچ شروع کردیا ، اسی اثناء میں ٹھیکیدار شاہد کا بھائی آصف ولد وزیر محمد ساکن کوٹلی حال مقیم محلہ سادات ڈڈیال پستول لے کر آگیا اور آفتاب شاہ پر فائر کر دیا جس سے آفتا ب شاہ شدید زخمی اور اگلے روز ہسپتال میں دم توڑ گیا،استغاثہ کی جانب سے راجہ انعام اللہ ایڈووکیٹ چوہدری طارق محمودAPPاور ملزم کی جانب سے عبدالسلام چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج چوہدری سجاد اور ایڈیشنل ضلع قاضی محمد اویس خان ایوبی نے مقدمہ کا فیصلہ کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم آصف کو عمر قید اور5لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے پر 3سال قید اور 10ہزار روپے جرمانہ سنا دیا ، جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6ماہ قیدکاٹنا ہوگی
Scroll To Top