با اثر قیدیوں کی دھمکیاں ،ضلعی انتظامیہ اور جیل پولیس چیکنگ ادھوری چھوڑ کر بھاگ گئی

central-jail

میرپور(نمائندہ عدالت)با اثر قیدیوں کی دھمکیاں اور سخت زبان درازی،ضلعی انتظامیہ اور جیل پولیس چیکنگ ادھوری چھوڑ کر جیل سے بھاگ کھڑی ہوئی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی سٹی راجہ اظہر،ایس ایچ او نیوسٹی چوہدری وسیم نواز،افسر مال و دیگر حکام بالا نے ہمراہ نفری جیل کا معائنہ شروع کیا تو معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں سے چیکنگ شروع کی گئی اور بیرکوں کی چھان بین شروع کی تو اسی دوران جب چیکنگ کرنے والے حکام بڑے اور سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں اور ان کی بیرکوں کی چیکنگ کیلئے پہنچی تو قیدی نے خطرناک نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں جس پر چیکنگ کیلئے جانے والے تمام آفیسران چیکنگ ادھوری چھوڑ کر واپس بھاگ آئے، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سنٹرل جیل میں قیدیوں کی اس طرح کی حرکات اور دھمکیاں وغیرہ سوالیہ نشان ہیں ،مکمل تحقیقات کی جائیں کہ قیدیوں نے انتظامیہ اور اعلیٰ آفیسران کے ساتھ ایسا رویہ کس بنا پر اختیار کیا
Scroll To Top