ڈڈیال میں قوم لوط کے پیروکاروں نے نوجوان کو بدفعلی کا نشانہ بنا دیا،دو ملزمان گرفتار

dadyaal

ڈڈیال(بیورو رپورٹ)ڈڈیال میں قوم لوط کے پیروکاروں نے نوجوان کو بدفعلی کا نشانہ بنا دیا، ویڈیو بھی بنا ڈالی، بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈڈیال پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملزمان ارسلان ولد علی شان ساکن کوکو نی ڈھیری،جنید ولد قیصر نزد اماں جی مسجد ڈڈیال نے 22سالہ نوجوان کو زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنا کر ویڈیو بھی بنا ڈالی جس پر پولیس کو اطلاع کی گئی ،ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال راجہ الیاس کی خصوصی ہدایات پرآڈیشنل ایس ایچ او جاوید الرحمان،ڈی ایف سی نصیب،خالد،و دیگر نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان ارسلان ولد علی شان ساکن کوکو نی ڈھیری،جنید ولد قیصر نزد اماں جی مسجد ڈڈیال کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا ، ملزمان کیخلاف 377/34APCکے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی ، یاد رہے کہ آزادکشمیر میں آج تک منتخب ہونے والی حکومتوں نے کبھی اس معاملے پر بل پیش نہیں کیا نہ ہی کوئی قانون سازی کی جا سکی ہے کہ زیادتی یا اس قسم کے گھناؤنے جرم کر کے ویڈیو سماجی روابط کی ویب سائیٹس پر اپ لوڈ کرنے والوں کیخلاف کوئی کارروائی کی جا سکے
Scroll To Top