اسلام گڑھ پولیس نے ڈیم سے مچھلی پکڑنے والے شکاری کو دھر لیا

to-catching-fish-4da45b035de0a_hires

اسلام گڑھ (نمائندہ خصوصی) محکمہ فشریز کی پولیس تھانہ اسلام گڑھ کے ہمراہ کامیاب کاروائی ، منگلاڈیم سے غیر قانونی طریقہ سے مچھلی کا شکار کرنے والا شکاری ساز وسامان سمیت حراست میں لے لیا ۔شکاری محمد نذیر کوٹ دیوان ضلع جھنگ کا رہاشی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ فشریز کے آفیسران نے بہمہ پولیس نفری تھانہ اسلام گڑھ پرانا میرپور مندروں کے قریب چھاپہ مار کر غیر قانونی طریقہ سے منگلا ڈیم سے مچھلی پکڑنے والے شکاری محمد نذیر ولد بشیر احمد ساکن کوٹ دیوان ضلع جھنگ حال جڑی کس کو جھال سمیت گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے ۔
Scroll To Top