کوٹلی پولیس کا کھڑاک، 1کلو300گرام چرس اور شراب سمیت 3سمگلر گرفتار

arrested

کوٹلی(بیورو رپورٹ) ایس ایچ اوسٹی سردار سہیل یوسف نے اپنی تعیناتی کے ساتھ ہی منشیات فروشوں کے خلا ف آپریشن شروع کردیا ۔ا کلو تین سو گرام چرس اور شراب کی بوتل برآمد کر کے تین ملزمان گرفتار کر لئے ۔ ا علی حکام کی نگرانی میں یس ایچ او پولیس تھانہ کوٹلی سٹی سردار سہیل یوسف نے اپنی ٹیم مہتاب اسلم اے ایس آئی ، ارشد محمود ، سردار ابرار، اور محمد رزاق ،کی ہمراہی میں مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیاں شروع کر رکھی ہیں ۔ پہلی کاروائی میں محمد خلیل سکنہ بلوچ سے شراب کی بوتل اور تین سو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاہے ۔ دوسری کاروائی میں نوید رزاق نامی ملزم سے ا کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ملزم رزاق نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ افضال نامی منشیات ڈیلر کا آلہ کار ہے چنانچہ افضال نامی منشیات ڈیلر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ تینوں ملزمان حوالات میں زیر تفتیش ہیں ۔ ملزمان سے مزید انکشافات کو توقع اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہیں
Scroll To Top