اور اب آپ ٹائٹینک میں سفر کرسکیں گے۔۔۔ کہابنایا جارہا ہے اور یہ بحری جہاز کب تیار ہوگا؟ آپ بھی جانئے

breaking-titanic-2-to-set-sail-in-2018-and-we-aren-t-talking-about-a-film-834965

بیجنگ(نیوزڈیسک) آپ نے مشہور زمانہ ٹائی ٹینک کے بارے میں تو سن رکھا ہوگا اور ہالی ووڈ کی فلم بننے کے بعد آپ کو اس کے ڈوبنے کے بارے میں کافی کچھ معلوم ہوگا۔یہ عظیم جہاز15اپریل1912ءکو شمالی بحر اوقیانوس میں برطانیہ سے امریکہ جاتے ہوئے گلیشیئر سے ٹکرا کر ڈوب گیا تھا۔یہ اس قدر بڑا جہاز تھا کہ اس دور میں ٹائی ٹینک کے بارے میں بہت کچھ لکھا گیا تھا اورڈوبنے کے بعد یہ جہاز دنیا بھر میں کای مشہور ہوا تھا۔اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے چین میں اس کے سائز کے برابر بالکل ایسے ہی جہاز کی تعمیر شروع ہوچکی ہے۔اسے بنانے والی کمپنی سیون سٹارانرگی انویسٹمنٹ کاکہنا ہے کہ اس کی تعمیر اگلے سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گی۔

یہ بحری جہاز چینی دریا’کوئنگ جیانگ‘کے کنارے سیچوان صوبے کے ڈائنگ کاﺅنٹی میں بنایا جائے گا۔سیاحوں کو اس جہاز کو دیکھ کر نہ صرف بالکل اصل جیسامحسوس ہوگا بلکہ وہ سیمولیشن کے ذریعے اس جہاز کو گلیشیئرسے ٹکرانے اور ڈوبنے کے مناظر بھی دیکھ سکیں گے۔ہالی ووڈ کے پروڈکشن ڈیزائنر اور پروڈیوسر کورٹیس شنیل کا کہناہے کہ یہ تمام کام اس طریقے سے کیاجارہا ہے کہ دیکھنے والوں کو گمان ہوگا کہ یہ بالکل اصل ٹائی ٹینک ہے۔اس کا کہنا ہے کہ ڈوبنے واکے جہاز کی طرح اس جہاز میں تمام کمرے تو موجود نہ ہوں گے لیکن اس کی باہر کی چیزیں دیکھ کر بالکل اصلی ٹائی ٹینک کا گمان ہوگا اور جہاز کی بیشتر چیزیں اصلی ٹائی ٹینک جیسی ہوں گی۔سون ستار کے سی ای او سوشاﺅجن کاکہنا ہے کہ اسے بنانے کا ابتدائی تخمینہ ایک ارب یوان(دو کروڑروپے) لگایا گیا ہے۔اس کاکہناہے کہ چین میں لوگوں کو اس طرح کے تفریحی مقام کی ضرورت تھی ۔
Scroll To Top