مہتمم برقیات میرپور زیاداکبر کی صدارت ہنگامی اجلاس، نائب مہتمم صاحباں سٹی I-، سٹیII-، چیچیاں اور جاتلاں کی شرکت، ناہندگان کو15دسمبر تک آخری ڈیڈ لائن دے دی

159022_26861638

میرپور(نامہ نگار)محمدافضل ضیائی ناظم برقیات میرپور کی خصوصی ہدایت پر مہتمم برقیات میرپور زیاداکبر کی صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں نائب مہتمم صاحباں سٹی I-، سٹیII-، چیچیاں اور جاتلاں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ناہندگان کو آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے 15 دسمبر کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ۔ کنکشن منقطع اور قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی ۔ 30,000/- سے زائد بقایا جات والے صارفین کو نوٹسز جاری کئے جائیں گے ۔ اس سلسلہ میں خصوصی ریکوری ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں ۔ مقررہ تاریخ تک بقایا جات نہ جمع کروانے والے صارفین کے خلاف کنکشن بجلی منقطع کرنے کے علاوہ تحصیلدارکے ذریعے قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
Scroll To Top