محکمہ تعلیم کالجز کا ایڈہاک لیکچرار کی طرف سے دیا گیا اشتہار منسوخ کر دیا گیا

anjam-afshaan-naqwi

چکسواری(سپیشل رپورٹر)محکمہ تعلیم کالجز کی طرف سے ایڈہاک لیکچرار کی طرف سے دیا گیا اشتہار منسوخ کر دیا گیا ہے نیا اشتہار چند ترامیم کے ساتھ جلد شائع ہو گا ڈائریکڑ کالجز محترمہ انجم افشاں نقوی تفصیلات کے مطابق پچھلے دنوں اخبارات میں محکمہ تعلیم کالجز کی طرف سے اشتہار دیا گیا تھاجس میں مردانہ ،زنانہ لیکچرار ،کمپیوٹر انسٹرکٹر ،سینئر کام انسٹرکٹر،ڈی پی او اور لائبریریز کی خالی آسامیوں کے لئے اہل امیدواروں سے درخواستیں مانگی گئی تھی مردانہ امیدواروں جن سے درخواستیں طلب کی گئی تھی ان میں انگریزی ،فزکس ،کیمسٹری ،ریاضی ،بیالوجی ،ذولوجی،باٹنی کمپیوٹر ،سانئس،شماریات،جغرافیہ ،کامرس،جبکہ زنانہ آسامیوں جن کے لئے درخواستیں طلب کی گئی تھی اردو ،اسلامیات ،تاریخ،سیاسات،معاشیات، فلسفہ پاکستان،نفسیات ،فزیکل ایجوکیشن ،اور لائبرین کی آسامیاں تھی پر انٹرویوز منسوخ کر دیے گئے تھے ڈائر یکٹر کالجز محترمہ انجم افشاں نقوی نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ تعلیم کالجز کی طرف سے جو اشتہار دیا گیا تھا وہ ختم کردیا گیا ہے اور مقررہ تاریخوں پر ہونے والے انٹرویوز منسوخ کر دیے گئے ہیں محکمہ تعلیم کالجز کی طرف سے جلد ہی نیا اشتہار مشتہر کیا جائے گا۔ اورانٹر ویو کی نئی تاریخ بتادی جائے گی۔ جس پر اہل امیدواروں سے انٹرویوں لئے جائیں ۔
Scroll To Top