پولیس تھانہ چوکی کی سماج دشمن عناصر اور قانون شکن افراد کیخلاف کاروائیاں جاری ،مختلف کاروائیوں میں سات اشتہاری ملزمان گرفتار

arrested

بنڈی چوکی (نمائندہ عدالت ) ایس ایس پی بھمبر یاسین بیگ اور ڈی ایس پی چوہدری محمد امین کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ چوکی کی سماج دشمن عناصر اور قانون شکن افراد کیخلاف کاروائیاں جاری ،مختلف کاروائیوں میں سات اشتہاری ملزمان گرفتار ،ملزمان تھانہ چوکی کی حوالات میں بند ،تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ چوکی کے ایس ایچ او مرزا شبیر حسین ،ایڈیشنل ایس ایچ او وکیل احمد ،اے ایس آئی محمد عزیز ،تفتیشی محمد رفیق ،ڈی ایف سی محمد اکرم نے ہمراہ پولیس نفری مختلف کاروائیوں میں مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان زعفران یونس ولد محمد یونس ،راشد مہربان ولد محمد مہربان زعفران شاہجہاں ولد شاہجہان ،رفاقت عنائیت ولد محمد عنائیت،افضال ممتاز ولد محمد ممتاز،اقوام راجپوت ساکن تندڑ ،عبدالشکور عرف رانا ولد محمد رزاق قوم جٹ ساکن برسالی ،نعمان ولد محمد خان قوم جٹ ساکن نہالہ چاہی کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان کو تھانہ چوکی کی حوالات میں بند کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔۔
Scroll To Top