صدر�آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے چوہدری محمد سعید ، سید شوکت شاہ اور ناصر حسین ڈار سے بحیثیت وزیر حکومت حلف لے لیا

kabina

مظفرآباد( پی آئی ڈی ) صدر�آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے چوہدری محمد سعید ، سید شوکت شاہ اور ناصر حسین ڈار سے بحیثیت وزیر حکومت حلف لے لیا۔ حلف برداری کی تقریب گزشتہ روز یہاں صدارتی سیکرٹریٹ مظفرآباد میں ہوئی جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ، سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر ، وزراء کرام ، سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ، راجہ محمد نثار ، ڈاکٹر نجیب نقی ، سردار میر اکبر ، مشتاق احمد منہاس ، فاروق سکندر ، چوہدری محمد عزیز ، بیرسٹر افتخار ، ممبراسمبلی چوہدری رخسار ، جاوید اقبال ، پیر علی رضا بخاری ، محترمہ نسیمہ وانی ، راجہ مقصود ، سحرش قمر ، رکن قومی اسمبلی کرن ڈار ، چیئرمین علماء و مشائخ کونسل مولانا عبیداللہ فاروقی ، سابق صدارتی مشیر راجہ ساجد حسین ، چیف سیکرٹری سکندر سلطان راجہ ، انسپکٹر جنرل پولیس بشیر میمن ، سیکرٹری صاحبان ، سربراہان محکمہ جات ، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ سیکرٹری سروسز نے نئے وزراء کی تقرری کا نوٹیفکیشن پڑ ھ کر سنایا ۔ جس کے بعد صدر سردار محمد مسعود خان نے ان سے حلف لیا اور وزراء کو مبارکباد دی ۔ صدر آزاد کشمیر نے نو منتخب وزراء سے امید کی کہ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور عوامی فلاح وبہبود، ریاست کی تعمیر وترقی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے ۔
Scroll To Top