پولیس تھانہ برنالہSHOانسپکٹر چوہدری عمران کی کارروائی،قتل کیس میں اشتہاری ملزم شیخوپورہ سے گرفتار

arrested

کوٹ جیمل(نمائندہ خصوصی)SPضلع بھمبر یسیٰن بیگ اور ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر راجہ ندیم عارف کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ برنالہSHOانسپکٹر چوہدری عمران احمد نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے اشتہاری ملزم کو شیخوپور ہ سے گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 3-4-16کو محمد اصغر ولد منظور احمد قوم گجر ساکن ٹبہ تحصیل برنالہ نے پولیس تھانہ برنالہ میں رپورٹ درج کروائی کہ میرے بھائی کی ٹبہ چوک برنالہ میں فروٹ اور کتابوں کی دوکان ہے ۔آج ہم اپنے بھائی کی دوکان کے باہر موجود تھے کہ شام چھ بجکر30منٹ پر محمد فیاض ولد اللہ دتہ قوم ساراجپوت ساکن کنیرہ کا ر پر سوار ہو کر ہوآیا اور نیچے اتر کر میرے بھائی عنصر اقبال کو للکار اور پسٹل 30بور نکال کر اندھا دھند فائرنگ کر کے عنصر اقبال کو شدید زخمی کر دیا ملزم موقعہ سے فرار ہو گیا ہم اپنے بھائی کو لیکر ہسپتال گئے وہ راستہ ہی میں جاں بحق ہو گیا ، ملزم نے عنصر اقبال کو پیسے کے لین دین پر قتل کیا ہے پولیس نے ملزم محمد فیاض کے خلاف مقدمہ علت نمبر53\2016بجرائم APC 302تحت مقدمہ درج کر لیا ملزم چونکہ موقعہ وار دات کے بعد فرار ہو کر علاقہ پنجاب میں سکونت اختیار کر لی تھی اس سے قبل کئی مرتبہ ملزم کی گرفتاری کے سلسلہ میں علاقہ کے لوگوں نے احتجاج بھی کیا ، لیکن پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی تقریبا دو ماہ قبل پولیس تھانہ برنالہ میں چوہدری عمران احمد کو SHOتعینات کرکے محمد فیاض کو گرفتار کرنے کا ٹارگٹ دیا جس پرSHOانسپکٹر پولیس تھانہ برنالہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کر کے ملزم محمد فیاض کا سراغ لگایا ، اور اپنی سربراہی میں ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر ملزم محمد فیاض کو پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے نواحی چک سے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے مذید تفتیش کے لیے ریمانڈ حاصل کر لیاSHOبرنالہ انسپکٹر چوہدری عمران احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ جس علاقہ میں ملزم محمد فیاض نے پناہ لے رکھی تھی انتہائی خطر ناک علاقہ تھا وہ چک مغر ور جرائم پیشہ لوگوں کا گڑھ ہے جہاں پر مقامی پولیس بھی کارروائی کرنے سے کتراتی ہے لیکن ہم نے مقامی پولیس کی مدد لیے بغیر ملزم محمد فیاض کو پکڑا ادھر ملزم کی گرفتاری کی خبر علاقہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ، ملزم کی گرفتاری پرSHOبرنالہ چوہدری عمران احمد کو خراج تحسین ۔لوگوں کا کہنا تھا کہ جس روز سے پولیس تھانہ برنالہ کاچارج چوہدری عمران احمد نے سنبھالا ہے جرائم نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے ۔
Scroll To Top