کشمیر کونسل کے دو( 2) خالی نشستوں پر انتخاب میں سردار عبدالخالق وصی 20ووٹ لے کر اور محمد صدیق چوہدری 18ووٹ لیکر کامیاب

aaa

مظفرآباد( پی آئی ڈی )آزاد جموں و کشمیر کونسل کے دو( 2) خالی نشستوں پر انتخاب میں سردار عبدالخالق وصی 20ووٹ لے کر اور محمد صدیق چوہدری 18ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ۔ آزاد جموں وکشمیر کونسل کی 2خالی نشستوں پر جمعرات کے روز اسمبلی کے لاجنگ ہا ل میں ووٹنگ ہوئی جس میں سردار عبدالخالق وصی نے 20، محمد صدیق چوہدری نے 18، محبوب حسین چوہدری نے 3اور نثارانصرٍ نے 6ووٹ حاصل کیے ۔ سردار عبدالخالق وصی او رمحمد صدیق چوہدری کامیاب قرارپائے الیکشن کمیشن نے دونوں امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔
Scroll To Top