وزیراعظم لیپ ٹا سکیم کا دائرہ آزاد کشمیر تک بڑھایا جائیگا ٗ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مشتاق منہاس

mushtaq-minhas

مظفر آباد (ایس سی این )آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات ،آئی ٹی و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی لیپ ٹاپ سکیم کا دائرہ کار آزادکشمیر تک بڑھایا جائے گا۔ ریاست کی بیوروکریسی قابل اور باصلاحیت ہے جنہیں اپنی صلاحیتیں عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے وقف کر دینی چاہیں ۔ آزاد کشمیر میں حقیقی تعمیر و ترقی ،میرٹ کی بالا دستی اور بیس کیمپ کو مضبوط کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور کردار حکومت کی پالیسی ہے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت ترقیاتی بجٹ،ہسپتالوں،سکولوں ،کالجوں ،آئی ٹی اداروں، واٹر سکیمز اور سڑکوں کی تعمیر اور عوامی فلاح وبہبود کے دیگر کاموں پر خرچ کرے گی ۔ ۔وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہاراسمبلی اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے کیا ۔راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہاکہ تحریک آزاد ی کشمیر اس وقت نازک مراحلہ میں داخل ہو چکی ہے بھارتی درندہ صفت فوج مقبوضہ کشمیر کے اندر قتل و غارت گری اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر کے مظلوم کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے گذشتہ چار عشروں سے مقبوضہ کشمیر کے اندر نافذ کرفیو سے بے بس مظلوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے مسلم لیگ ن کی نو منتخب حکومت آزاد کشمیر میں عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی اور مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار اداء کرے گی میرٹ کی بالا دستی، عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے اور عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچائے گی ۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان نہ صرف ملکی جغرافیائی سرحدوں کی نگہبانی کر رہی ہیں بلکہ وطن عزیزکو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنے والے سی پیک منصوبے کی بھی نگہبان ہے ۔انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کشمیری مسلمانوں کے پشت بان اورمسلم لیگ (ن) ہی تحریک آزادی کشمیر کی نگہبان ہے ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ وادی کے چپے چپے میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی بہار ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام کے بعد ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے آگے کی جانب گھوم رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آزاد کشمیر کے باشعور عوام نے بھی اسی تعمیر و ترقی سے متاثر ہو کر میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اظہار اعتماد کیا اور آزادکشمیر میں بھی مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دیا تا کہ آزاد کشمیر کو بھی تعمیر وترقی کے قومی دھارے میں شامل کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے ہسپتالوں اور سڑکوں کی حالت کو ٹھیک کیا جائے ۔
Scroll To Top