ہماری دو محاذوں پر جدوجہد جاری ہے ایک طرف مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا اور دوسرا آزاد کشمیر کے عوام کو ان کے حقوق دلوا نا:بیرسٹر سلطان

berrister sultan

مظفر آباد( بیورو رپورٹ) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری دو محاذوں پر جدوجہد جاری ہے ایک طرف مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا اور دوسرا آزاد کشمیر کے عوام کو ان کے حقوق دلوانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے اور آزاد کشمیر میں بھی پاکستان کی طرح لوٹ مار، کرپشن، اقرباء پروری اورتعصب کی سیاست کے خاتمے کے لئے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔اسی طرح منگلا ڈیم متاثرین کے مسائل اور وادیء نیلم میں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں متاثرین کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں اور آزاد کشمیر حکومت اور حکومت پاکستان فوراً وادیء نیلم کے متاثرین کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں مظفر آباد میں پی ٹی آئی کشمیر کے مختلف شعبہ جات جن میں خواتین ونگ،آئی ایس ایف، یوتھ اور دیگر ذیلی تنظیموں کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اجلاس سے پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر خواجہ فاروق احمد،پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹری جنرل و ممبر قانون ساز اسمبلی دیوان غلا محی الدین،پی ٹی آئی کشمیر کے ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق وزیرعبدالماجد خان،پی ٹی آئی کشمیر کے امیدوار برائے ممبر کشمیر کونسل ڈاکٹر انصر ابدالی،پی ٹی آئی کشمیرضلع مظفر آباد کے صدر جواد گیلانی، مرکزی نائب صدرپروفیسر تقدیس گیلانی، خواتین ونگ کی صدر گلزار فاطمہ، سابق وزیر سردار گل خنداں،میاں اخلاق رسول، اسحاق طاہر، راجہ شیراز، منیر سلہریا اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر لائن کی خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں لیکن مودی کو میں یہاں آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد سے متنبہ کرتا ہوں کہ اگر وہ باز نہ آیا تو یہ جان لے کے آزاد کشمیر کے عوام پاک فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں اوربھارتی عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاکہ ہماری دو محاذوں پر جدوجہد جاری ہے ایک طرف مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا اور دوسرا آزاد کشمیر کے عوام کو ان کے حقوق دلوانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے اور آزاد کشمیر میں بھی پاکستان کی طرح لوٹ مار، کرپشن، اقرباء پروری اورتعصب کی سیاست کے خاتمے کے لئے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔اسی طرح منگلا ڈیم متاثرین کے مسائل اور وادیء نیلم میں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں متاثرین کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں اور آزاد کشمیر حکومت اور حکومت پاکستان فوراً وادیء نیلم کے متاثرین کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائیں۔میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ آزاد کشمیر کا بچہ بچہ انکی جدوجہد میں انکے ساتھ ہے اور انکی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور مقبوضہ کشمیر جلد بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا۔بعد ازاں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سی ایم ایچ مظفر آباد میں وادیء نیلم میں لائن آف کنٹرول پربس اور ایمبولینس پر بھارت فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت بھی کی۔ وہ کچھ دیر انکے ساتھ رہے۔ ****
Scroll To Top