محکمہ پولیس آزاد کشمیر آفیسران کے تبادلے،ڈی آئی جی،ایس پیز و دیگر کو تبدیل کر دیا گیا

13221693_1070619759676104_1307454499356882261_n

مظفرآباد(بیورو رپورٹ)حکومت آزاد کشمیر نے محکمہ پولیس میں اعلیٰ سطحی تبادلے کر دئیے،تین ڈی آئی جیز،ایک ڈپٹی آئی جی،تین ایس پیز،ایک ایس ایس پی اور ڈی ایس پی تبدیل ،محکمہ سروسز نے تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئے،تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹریفک محمد امین کو اے آئی جی کرائم برانچ تعینات کر دیا گیا ،ایس پی احتساب بیورو عطاء محمد کو ایس پی ٹریفک پولیس،ڈی آئی جی میرپور ریجن سردار گل فراز خان کو ڈی آئی جی مظفرآباد ریجن،ڈی آئی جی مظفرآباد ریجن راشد نعیم کو ڈی آئی جی میرپور ریجن تعینات کر دیا گیا ،ڈی آئی جی ٹریفک پولیس سجاد احمد کو ڈی آئی جی پونچھ رینج،ڈی آئی جی پونچھ ریجن لیاقت علی کو ڈی آئی جی ٹریفک پولیس تعینات کر دیا گیا ، ایس پی سدھنوتی حسن قیوم کو سنیٹرل پویس آفس سے منسلک کر دیا گیا ،ایس پی چائنیز سیکیورٹی اور ایم سی ڈی پی چوہدری ذوالقرنین کو ایس پی کوٹلی تعینات کر دیا گیا ،ایس پی کوٹلی چوہدری منیر ھسین کو ایس ایس پی مظفرآباد تعینات کر دیا گیا ،ایس ایس پی مظفرآباد ریاض حیدر بخاری کو ایس ایس پی ہٹیاں بالا،ڈی ایس پی راولاکوٹ ملک شاہد کو اے ایس پی مظفرآباد تعینات کر دیا گیا ،محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے
Scroll To Top