بھمبر اور گردنواح میں منشیات فروشی کا دھندہ پورے عروج پر ، نوجوانوں نسل تباہ ہونے لگی

529f8f6075a34

بھمبر(بیورو رپورٹ) بھمبر اور گردنواح میں منشیات فروشی کا دھندہ پورے عروج پر ، نوجوانوں نسل تباہ ہونے لگی ۔ بھمبر پولیس نے منشیات کے خلاف ایک کاروائی کرکے خاموشی اختیار کرلی، منشیات فروشی کے بڑے گڑھ بڑھنگ میں پولیس کاروائی کرنے میں ناکام، شہریوں کا منشیات کے بڑھتے ہوئے کاروبار کے خلاف شدید احتجاج ، منشیات کے گڑھ بڑھنگ سمیت دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پربھرپور آپریشن کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر اور گردنواح میں منشیات فروشی کا دھند ہ پورے عروج پر، منشیات فروشی کا سب بڑا گڑھ بڑھنگ ہے یہاں سے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کی جاتی ہے بھمبر پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف ایک کاروائی کرنے کے بعد خاموشی اختیارکرلی ، خاص طور پر منشیات کے گڑھ بڑھنگ میں پولیس کاروائی کرنے سے قاصر ہے بھمبر شہر، بڑھنگ، بھمبر رجانی، کانگڑہ فکروٹ، ڈھیری وٹاں، دھنڈ ر اور گڑھا دین کے علاقوں منشیات فروشی میں سرفرست ہیں ذرائع کے مطابق خواتین بھی اس دھندے میں ملوث ہیں،منشیات کے بڑھتے ہوئے دھنڈ ے کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے کئی پڑھے لکھے نوجوان بھی بے روزگاری کی وجہ سے بے رواوی کا شکار ہوکر منشیات کی لعنت میں مبتلا ہورہے ہیں بھمبر کے شہریوں ، عوامہ علا قہ نے پولیس کے اعلی احکام سے بھمبر میں منشیات کے بڑھتے ہوئے ہوئے کاروبار کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے اور بھمبر اور گردنواح کے منشیات فروشوں خاص طور پر منشیات کے گڑھ بڑھنگ میں منشیات کے خلاف بھرپور آپریشن کا مطالبہ کیا ہے ۔
Scroll To Top