DGہیلتھ ان ایکشن،LOCپر قائم ہسپتالوں میں 24گھنٹے سروسز فراہمی ،عملے کو مکمل حاضری کی ہدایات

dg

میرپور(نامہ نگار)آزادجموں وکشمیر ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بشیر چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر کی ہدایات پر آزادکشمیر بھر کے ایل او سی پر قائم ہسپتالوں میں سرجن ڈاکٹرANAESTHETIST صاحبان ، میڈیکل آفیسر سمیت ادویات کی فراہمی کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں ایمرجنسی صورتحال میں ایل او سی پر جو ڈاکٹر یا میڈیکل آفیسرسٹاف حاضرنہیں ہو گا اسکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ایل او سی پر قائم ہسپتالوں میں ہیلتھ سروسز 24 گھنٹے فراہم کی جا ئیں۔ا س سلسلہ میں کوئی کوتاہی یا لا پرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ڈویژن میرپور کے تینوں اضلاع کے ڈی ایچ او صاحبان کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں کسی بھی ڈاکٹر کو کسی بھی جگہ بھیج سکتے ہیں ۔ ایل او سی پر رہنے والے افراد حالت جنگ میں ہیں ۔ اس صورتحال میں اگر انھیں ہیلتھ کی سروسز بہم پہنچانے میں محکمہ صحت عامہ سے کوئی غفلت برتی جائے تویہ ہمارے پیشے کے ساتھ انصاف نہیں ہو گا ۔ ڈویژن میرپور کے تینوں اضلاع کے ڈی ایچ او صاحبان ، ایم ایس حضرات ایڈمنسٹریشن اور میڈیکل بٹالین کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہیں گے جبکہ ہیلتھ سروسز کی فوری فراہمی کے سلسلہ میں ڈیفنس کمیٹیاں بھی بنائی جائیں جو محکمہ صحت عامہ کے ساتھ رابطہ میں رہیں ۔ ایل او سی پر صحت کے مراکز اور بالخصوص تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ا یمبولنس اور ہیلتھ سروسز اور ادویات کی کمی کے لیے وزیر اعظم نے ہنگامی اقدمات اٹھائے ہیں ڈی ایچ او صاحبان اپنے اپنے ضلع میں تعینات میڈیکل آفسران اور عملہ کی حاضری کی روزانہ کی بنیاد پرپڑتال کی جائے اور کسی بھی جگہ میڈیکل آفیسریا کوئی ماتحت عملہ حاضر نہ پایا گیا تو اس کے خلاف بھر پور ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تمام ڈاکٹر اور میڈیکل سٹاف ہفتہ میں 24 گھنٹے حاضر رہیں گے ا اور انتہائی اہم ضرورت کے پیش نظر پیشگی منظوری کے اسٹیشن نہیں چھوڑیں گے ۔ جملہ تمام اقدامات LOC کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیے جا رہے ہیں جس ڈاکٹر ز کو کسی بھی ہیلتھ سنٹر میں تعیناتی کا آرڈ ملے گا تو وہ فوری اس پر عمل درآمد کرے ۔ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ افراد کے علاج معالجہ کے لیے کو دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر سماہنی میں ڈاکٹر کی کمی کا معاملہ فوری پورا کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں میرپور میں ڈویژن میرپور کے ہیلتھ سروسز کے جملہ آفسران کے اعلی ٰسطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں DHO میرپور ڈاکٹر اصغر علی چوہدری ، DHO بھمبر ڈاکٹر محمد اقبال ، DHO کوٹلی ڈاکٹر عبدالشکور ، ایم ایس میرپور ڈاکٹر ارشد محمود ، ایم ایس بھمبر ڈاکٹر فدا حسین ، ایم ایس کوٹلی ڈاکٹر طارق محمود ، ایم ایس نکیال ڈاکٹر عمیق الرحمن ، ایم ایس چڑہوئی ڈاکٹر قمر الزمان ، ڈی ایم ایس میر پور ڈاکٹر ارم بتول ، ماہر نیوروفزیشن ڈاکٹر جواد ایوب ، ایڈ یشنل ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد غضنفر ، ایم ایس سماہنی ڈاکٹر طارق تبسم ، ڈرگ انسپکٹر کوٹلی ڈاکٹر مظہر اقبال ، اید یشنل ڈی ایچ او کوٹلی ڈاکٹر نصر اللہ خان ، انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک ، سینئر صحافی خواجہ محمد اقبال ، ایم ایس میرپورکے اسسٹنٹ سید رجب شاہ، کمیسٹ ایسوسی ایشن میرپور کے صدر چوہدری طارق محمود ، سیکرٹری جنر ل کاشف نذیر کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ ایل او سی پر موجودہ بھارتی فائرنگ سے متاثرہ علاقوں میں ہیلتھ کے جملہ مراکز ، تحصیل ہیڈ کوارٹر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں جملہ ہیلتھ سروسز کی فراہمی ، ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز کی سو فیصد حاضری یقینی بنائی جائے اور اس سلسلہ میں کو عذر قابل قبول نہ ہو گا حکومت آزادکشمیر کے فیصلہ کے مطابق محکمہ ہیلتھ سروسز ایل او سی کے متاثرہ افراد کے علاج معالج کے لیے اپنے تمام وسائل اور خدمات پوری کریں گے کسی بھی مرحلہ پر ہیلتھ سروسز میں کسی جگہ کوتاہی کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ سٹاف اور ادوایات کے لیے بھی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے جب تک حکومت کی طرف سے ادوایات فراہم ہوتی اس وقت تک کمسٹ ایسوسی ایش کے تعاون سے تمام ضروری ادویات پوری کی جائیں گی ۔ انھوں نے ڈی ایچ او صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ صحت عامہ کے جملہ افسران اور سٹاف کی حاضری کی روزانہ کی بنیاد پر پڑتال کریں غیر حاضر عملہ کی رپورٹ فوری کی جائے تاکہ ان کے خلاف تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے اس موقع پر ڈویژن بھر کے جملہ ہیلتھ سروسز کے افسران نے DG ہیلتھ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ خدمات خلق کے جذبہ کے تحت ڈویژن بھر میں ایل او سی اور دیگر افراد کو ہیلتھ سروسز فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی یا لا پرواہی نہیں کریں گے اس موقع پر کمسٹ ایسویس ایشن ضلع میرپور کے صدر ڈاکٹر طارق محمود اور سیکرٹری جنرل کاشف نذیر نے بھی ڈی جی ہیلتھ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ ڈویژن بھر میں تمام ایمرجنسی ادویات فراہم کریں گے اس سلسلہ میں کمسٹ ایسویسی ایشن بھی ہیلتھ سروسز کے شانہ بشانہ ہو گی ۔
Scroll To Top