آرمی چیف کی ایسی تصویر منظر عام پر آگئی جسے دیکھ کر آپ کا سر فخر سے بلنداورمودی شرم سے پانی پانی ہوجائیں گے

news-1480252508-3049_large

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل راحیل شریف کے جانے کا وقت ہوگیا ہے لیکن وہ اپنے پیچھے بطور آرمی چیف بہت سی باتیں اوریادیں چھوڑ کر جا رہے ہیں جن کی وجہ سے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ حال ہی میں ان کی1965ء  کی جنگ میں پکڑے گئے بھارتی ٹینک کے ساتھ ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جو حب الوطنی کی مثال کے طور پر پاکستانیوں کے ذہنوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہفتہ کے روز لاہور میں آرمی عجائب گھر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے آرمی میوزیم کے باہر رکھے گئے بھارتی ٹینک کے ساتھ تصویر بھی کھنچوائی ۔ یہ ٹینک 1965 کی جنگ میں پکڑا گیا تھا ۔ اس ٹینک میں انڈین آرمی کے گھوڑے کے نام سے مشہورسی او 17پونا مارا گیا تھا۔

میوزیم کے باہر موجود بھارتی ٹینک پر بھارت کے جھنڈے کی الٹی تصویر لگائی گئی ہے جو کہ تضحیک کی علامت ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں جنگوں میں پکڑے جانے والے سازو سامان پر مخالف ملک کو نیچا دکھانے کیلئے اس کے جھنڈے کی الٹی تصویر لگائی جاتی ہے۔

Scroll To Top