بھمبر پولیس نے 78بوتل شراب پکڑ لی،سمگلر قانون کو چکمہ دے کر9دو 11

Shrab kotli

بھمبر(بیورورپورٹ) منشیات فروشی نے بڑے گڑھ بڑھنگ کی خبر میڈیامیں شائع ہوتے ہی لمبی تان کر سوئی ہوئی بھمبر پولیس جا گ گئی ۔ بڑھنگ میں منشیات کے خلاف کاروائی میں 78 بوتل شراب پکڑ لی ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام بھمبر پولیس نے بڑھنگ میں منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 78 بوتل شراب پکڑ لی ۔ لیکن منشیات فروش نہ پکڑ سکی۔ پولیس ذرائع کے مطابق منشیات فروش موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مقامی افراد کے مطابق منشیات فروت کو پولیس نے خود بگایا ہے۔پولیس بڑھنگ میں منشیات فروشوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے ، شہریوں اور عوام علاقہ کے منشیات فروشی کے خلاف حقائق پر مبنی روپوٹنگ کرنے پر جرات مند صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اور توقع کی صحافی منشیات فروش کے خلاف قلمی جہاد جاری رکھیں گے۔
Scroll To Top