تحریک انصاف نظریاتی کا 25دسمبر کو آزادکشمیر میں مرکزی کنونشن کرانے کا اعلان

pti

مظفرآباد (کے این آئی) پاکستان تحریک انصاف نظر یاتی گروپ آزاد کشمیر کے سربراہ خورشید احمد عباسی نے 25دسمبر کو مظفرآبادمیں پاکستان تحریک انصاف نظریاتی گروپ آزاد کشمیر کا مرکزی کنونشن کروانے کا اعلان کر دیا۔دسمبر کو مظفرآبادمیں تحریک انصاف نظریاتی گروپ پاور شو کریگا، انتظامیہ کمیٹیوں کا اعلان جلد کریں گے،آزاد کشمیر بھر سے کارکن شریک ہوں گے کنونشن سے پاکستان تحریک انصاف کی اہم ترین شخصیت خطاب کرے گی۔ سربراہ نظر یاتی گروپ خورشید احمد عباسی کی میڈیا سے گفتگو ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نظر یاتی گروپ آزاد کشمیر کے سربراہ خورشید احمد عباسی نے 25دسمبر کو مظفرآبادمیں پاکستان تحریک انصاف نظریاتی گروپ آزاد کشمیر کا مرکزی کنونشن کروانے کا اعلان کر دیا۔دسمبر کو مظفرآبادمیں تحریک انصاف نظریاتی گروپ پاور شو کریگا، انتظامیہ کمیٹیوں کا اعلان جلد کریں گے،آزاد کشمیر بھر سے کارکن شریک ہوں گے کنونشن سے پاکستان تحریک انصاف کی اہم ترین شخصیت خطاب کرے گی۔ سربراہ نظر یاتی گروپ خورشید احمد عباسی کی میڈیا سے گفتگو سی پیک منصوبے کی کامیابی کا کریڈٹ افواج پاکستان کو جاتا ہے۔سپریم کورٹ کسی دباو میں آئے بغیر عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ کرے۔کشمیر میں پارٹی میں خلاف میرٹ فیصلوں کی وجہ سے تحریک انصاف کو شکست ہوئی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔بیرسٹر سلطان سے ذاتی نہیں اصولی اختلاف ہے مطالبات مان لئے جائیں تو فیصلے پر نظرثانی کریں گے۔آزاد کشمیر میں غلط فیصلوں کی وجہ سے پارٹی کو نقصان ہوا ن لیگ کے خلاف متحد ہیں۔ن لیگ نے برادری ازم ، انتقامی کاروائیوں اور ہوائی اعلانات کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔بلدیاتی الیکشن کروانے کے دعویدار اب سیاسی ایڈجسٹمنٹ کر رہے ہیں۔ن لیگ نے بھی گندی سیاست کو فروغ دیا۔حکومت بھیک مانگنے کے انداز میں ہر آتے جاتے فرد سے فنڈز کی اپیل کر رہی ہے۔وزیراعظم آصف کرمانی سے اجازت اور کسی بھی اقدام سے پہلے ان کے حکم کے پابند ہیں۔ن لیگ نے بھی آزاد حکومت کو اپنے ملازموں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔میرٹ اور احتساب کے نام پر انتقامی کاروائیاں ہو رہی ہیں۔55ارب کی واپسی اور ایکٹ74 میں ترمیم ن لیگ کی حکومتوں کے لیے چیلنج ہے۔حکومت بلدیاتی الیکشن کروانے میں سنجیدہ نہیں اداروں،شاہراوں اور مقامات کے نام تبدیل کر کے ذہنی پستی کا ثبوت دیا جا رہا ہے۔عمران خان کے وژن پر عمل کر کے ہی خطہ میں ترقی،گوڈ گورننس اور میرٹ کے قیام و احتساب کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔موجودہ حکومت نے سیاسی انتقام انتہا کر دی ن لیگ سیاسی انتقام کے طور پر جعلی مقدمات کی آڑ میں عزیزوں اور کارکنوں کو پھنسا رہی ہے۔
Scroll To Top