ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس، 7منصوبوں کیلئے 1043ملین روپے منظور،میرپور سرکل کیلئے 229.521ملین روپے مختص

mnsooba

مظفر آباد(پی آئی ڈی)آزاد جموں وکشمیر ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے رواں سال 2016-17کیلئے 04محکمہ جات کے 07منصوبوں کیلئے 1043ملین روپے کی منظوری دیدی ہے ۔ ان07 منصوبوں پر رواں مالی سال کے دوران 168.864ملین روپے کے اخراجات آئیں گے۔04منصوبے جاریہ ہیں جبکہ 03نئے منصوبے شروع کیے گئے ہیں ۔ آزاد کشمیر ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیا ت آزاد کشمیر ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سیکرٹری مالیات ملک محمد صادق،سیکرٹری جنگلات و اطلاعات سید ظہور الحسن گیلانی، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیا ت منصور قادر ڈار، سیکرٹری سپورٹس راجہ محمد عباس خان ، سیکرٹر ی زراعت ڈاکٹر شہلا وقار، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر محمود الحسن راجہ ، ڈائریکٹر جنرل ماحولیات راجہ رزاق ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ جنگلات، واٹر شیڈ کے 03منصوبہ جات ، محکمہ زراعت ،شعبہ آبپاشی وسمال ڈیم کے 02،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 01جبکہ محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کے 01منصوبہ کی منظوری دی گئی۔ محکمہ جنگلات کے کمیونٹی بیسڈ واٹر شیڈ مینجمنٹ مظفرآباد سرکل کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 226.927ملین روپے کی منظوری دی گئی۔ اس منصوبے پر رواں مالی سال کے دوران 44ملین روپے کے اخراجات کیے جائیں گے۔ واٹر شیڈ مینجمنٹ پونچھ سرکل کیلئے 225.538ملین روپے کی منظوری دی گئی ہے ۔ رواں مالی سال کے دوران اس منصوبے پر 53ملین روپے خرچ کیے جائیں گے۔ واٹر شیڈمینجمنٹ میرپور سرکل کیلئے 229.521ملین روپے کی منظوری دی گئی ہے ۔ رواں سال کے دوران اس منصوبے پر39ملین روپے خرچ کیے جائیں گے۔ واٹر شیڈ مینجمنٹ کے تینوں سرکلز کی تینوں سکیمیں روائیز کی گئی ہے ۔ آبپاشی و سمال ڈیم کیلئے منظور کیے گئے ہیں دو منصوبے وفاقی سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہیں ۔ اس منصوبے کے تحت دریا کے کنارے پر متاثرہ اراضی کی حفاظت کیلئے مناور بھمبرکیلئے 37.541ملین مناور بھمبر کے مقام پر خندق کی حفاظت کیلئے 109.687ملین روپے رکھے گئے ہیں جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جاریہ منصوبہ کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ دھیر کوٹ، جہلم ویلی اور ڈڈیال کیلئے 151.313ملین روپے کی منظوری دی گئی ہے ۔ جبکہ رواں مالی سال کے دوران 17.198ملین روپے خرچ کیے جائیں گے۔ سپورٹس کے منصوبہ تعمیر سنی اسٹیڈیم کمپلیکس دھمول ضلع کوٹلی کے لئے 56.597ملین روپے رکھے گئے ہیں اور رواں مالی سال کے دوران اس منصوبہ پر15.666ملین روپے خرچ کیے جائیں گے۔ اجلاس سے خطاب کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ کا کہنا تھا کہ تمام محکمہ جات اپنے منصوبہ جات مقررہ مدت کے اندر مکمل کریں اور منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنائی جائے۔ منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ حکومت آزاد کشمیر منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کوشاں ہے ۔ اس لیے ترقیاتی بجٹ کو بروقت خرچ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جات بروقت بجٹ خرچ کریں تاکہ منصوبوں کی تکمیل ممکن ہو سکے اور ترقیاتی بجٹ سے ریاست کے عوام مستفید ہو سکیں ۔
Scroll To Top