وزیراعظم آزادکشمیر بھارتی جارحیت کے متاثرین سے خطاب شروع کرتے ہی آبدیدہ ،بھارتی بزدل افواج نے بڑھنے کی کوشش کی توآزادکشمیرکوبھارت کاقبرستان بنادینگے، راجہ فاروق حیدر

Farooq Hedar

کوٹلی/نکیال(یو این پی)آزادجموں کشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے کہاہے کہ لائن آف کنٹرول کے متاثرین کے لیے 6ارب کے منصوبہ کی منظوری کے لیے وفاق سے بات کررہے ہیں تاکہ متاثرین کوان کے تحفظ کے لیے بینکرزبناکردیئے جاسکیں شہداء کامعاوضہ 3لاکھ سے بڑھاکر5لاکھ کردیاگیاہے 13انتخابی حلقے 650کلومیٹرلائن آف کنٹرول کی پٹی سے منسلک ہیں اوراس پٹی پربسنے والے شہریوں کی تعداد5لاکھ کے قریب ہے جن میں سے صرف 86ہزارباشندے نکیال سیکٹرکی ایل اوسی کی پٹی پربستے ہیں اس وقت آزادکشمیرکے لوگ کرب کی حالت سے گزررہے ہیںآزادکشمیرپرعملابھارت نے جنگ مسلط کررکھی ہے فتح پورتھکیالہ غازیوں مجاہدوں کی سرزمین ہے سردارفیروزخان،سردارنوازش علی خان سے لے کرغازی کشمیرسردارفتح محمدخان کریلوی،نشان حیدرنائیک سیف علی شہیداورآج تک قربانیوں کی ایک مسلسل داستان ہے 1947میں حیدری بٹالین نے دشمن کاڈٹ کرمقابلہ کیا70سال سے ایل اوسی کی عوام مشکلات کاسامناکررہی ہے آپ لوگوں کی استقامت ساری قوم کے لیے باعث افتخارہے آزادکشمیرحکومت پاکستان حکومت اورپاک فوج آپ کے ساتھ کھڑی ہے آپ نے دلیری اورجرات کامظاہرہ کرناہے بھارت کایہ مقصدہے کہ ایل اوسی کے علاقوں سے سویلین آبادی کاانخلاء ہواورکشمیریوں کوبحیثیت فریق مسئلہ کشمیرسے فارغ کیاجائیاوربراہ راست پاکستان کے ساتھ ٹکرلگائی جائے مگرپاکستان اورکشمیرکے عوام ایسانہیں ہونے دینگے ،بھارت نے ایل اوسی کے علاقوں پرجوظلم وستم ڈھارکھاہے ایساظلم جنگ عظیم دوئم میں جرمنی اوراتحادی فوجوں نے بھی نہیں کیاتھاگجرات اورکشمیریوں کاقاتل وقصاب مودی نام نہادجمہوری ملک کاعلمبردار پاکستان وکشمیرکے خلاف سازشیں کررہاہے مگراسے منہ کی کھاناپڑے گی آپ لوگوں نے بھاگنانہیں ہے بھارت نے ایک نفسیاتی جنگ بھی شروع کررکھی ہے مگروہ ناکام ہوگا مقبوضہ کشمیرکے اندرایل اوسی کی پٹی اورورکنگ باؤنڈری پربھی کشمیری شہیدہورہے ہیں اگرہمارے 12فوجی شہیدہوئے تو41لاشیں انڈین فوجیوں کی بھارت بھی اٹھاکرلے گیاہے فوج آپ کی حفاظت کے لیے موجودہے ہمارے پیغمبرنبی کریم ؐنے بھی جنگ خندق میں پیٹ پرپتھرباندھے غزوہ احدمیں دندان مبارک شہیدہوئے آپ نے اس سنت کوپوراکرناہے ایل اوسی کے علاقوں سے عورتوں اوربچوں کومحفوظ مقامات پرپہنچائیں مگرخودوہاں مورچہ زن رہیں انتظامیہ کوہدایات جاری کررکھی ہیں کہ وہ متاثرین کے بارے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کامظاہرہ نہ کریں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی تمام محکمے پوری طرح چوکس رہیں متاثرین کابھرپورخیال رکھاجائے گا،میراتمام ڈپٹی کمشنرزکے ساتھ رابطہ ہے کسی بھی شہادت پرمجھے فورا مطلع کیاجاتاہے میں راتوں کوجاگ کرایل اوسی کی صورت حال بارے انتظامیہ سے لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لے رہاہوں پنڈی کے ہسپتالوں میں زخمیوں کے علاج معالجہ بارے فوکل پرسن مقررکررکھاہے ایل او سی سے متعلقہ ہسپتالوں اورتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہولیات اورایمبولینسزفراہم کرینگے تاکہ زخمیوں کابہترعلاج معالجہ ہوسکے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے فتح پورتھکیالہ میں نکیال سیکٹر کے متاثرین کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں خواتین،بچوں اوربزرگوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی اجتماع سے سینروزیرچوہدری طارق فاروق،وزیرمال سردارفاروق سکندر، سابق وزیرسردارمحمدنعیم خان،ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمود،اسسٹنٹ کمشنرذیشان نثارودیگرنے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرچیف سیکرٹری سلطان سکندرراجہ،ممبربورڈآف ریونیواحسان خالد کیانی،پی ایس اومسعودالرحمن،ممبراسمبلی رفعت عزیز،امیرجماعت اسلامی محمودالحسن چوہدری،مرکزی رہنمامسلم لیگ ن ظفرملک،ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن خورشیدقادری،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل سردارعبدالرؤف،چیئرمین اسلامی ڈیموکریٹک پارٹی اظہرعلی شاہ، صدرحلقہ پی ایم ایل این راجہ رزاق ایڈووکیٹ،صدرپریس کلب زاہدآصف سلطان،خان توقیرخان،ساجدچوہدری،افضل ساحل،سائرس نثار،امجدہاشمی،نعیم کوکب،معظم سرفراز، سردارطاہرایڈووکیٹ،راجہ امیراللہ،شوکت بڑالوی،ڈویژنل صدرن لیگ یوتھ ونگ راجہ رضوان کے علاوہ دیگرشخصیات بھی موجودتھیں۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں مزیدکہاکہ مسافرگاڑیوں،سکولز،مساجد،گھروں، درگاہوں،ہسپتالوں کونشانہ بنایاجارہاہے نیلم وادی میں مسافربس پرگولہ باری کے نتیجہ میں متعددافرادشہیدہوئے گزشتہ چندہفتوں میں لائن آف کنٹرول پربھارتی گولہ باری کے نتیجہ میں درجنوں افرادشہید،سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں لائن آف کنٹرول کے علاقوں کی آبادی عملامحصورہوکررہ گئی ہے آزادکشمیرکے لوگ مصیبت سے گزررہے ہیں اس مصیبت کی گھڑی کااستقامت اورصبرسے مقابلہ کرناہوگابارودسے آزادی کے راستوں کوروکانہیں جاسکتابھارت بھی لائن آف کنٹرول کے اس پاراپنے فوجیوں کے لاشیں اٹھاکرلے جارہاہے پاک فوج بھارت کی جارحیت کامنہ توڑجواب دے رہی ہے پاک فوج،ایل اوسی کے علاقوں کی عوام اورکشمیرکابچہ بچہ وطن عزیزکے ایک ایک انچ کادفاع کریگا اگربھارت کی بزدل افواج نے آزادکشمیرکی طرف بڑھنے کی کوشش کی توآزادکشمیرکوبھارت کاقبرستان بنادینگے ہمارے وزیراعظم نوازشریف اورہمارے سپہ سالارجنرل راحیل شریف نے بھارت کی آنکھوں میںآنکھیں ڈال کربات کی ہے بھارت کی سول وفوجی قیادت بزدل ہے وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں جرات وبہادری کے ساتھ مسئلہ کشمیرکواجاگرکیاپارلیمنٹرین کے وفود بیرون ممالک بھیجنے کاسلسلہ شروع ہوچکاہے پاکستان سیاسی سفارتی سطح پرکشمیرکازکواجاگرکررہاہے ہم پاکستان کی ساری سیاسی قیادت،پاک فوج،پاکستانی قوم کے مشکورہیں جنہوں نے ہمیشہ کشمیریوں کاساتھ دیاانہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اب جرات کامظاہرہ کرے اپنی قراردادوں پرعملدرآمدکروائے کشمیریوں کوحق خودارادیت دلوائے عالمی برادری اپنی آنکھیں کھولے کشمیرکی بیٹی کشمیرکے بیٹے کالہوپکاررہاہے بھارت کہاں کادلیرملک ہے اس کی کیاجمہوریت پسندی ہے بھارت کی فوج ڈرپوک اوربزدل ہے معصوم بچوں کوگولیوں کانشانہ بنایاجارہاہے ایل او سی کے اس پاربھی بھارت کشمیریوں کاقتل عام کررہاہے ایل اوسی کے اس طرف آزادکشمیرمیں بھی قتل عام کررہاہے بھارت سی پیک منصوبہ کوناکام بناناچاہتاہے مگروہ اپنے عزائم میں ناکام ہوگاپاکستان ایٹمی قوت ہے انہوں نے کہاکہ ایل اوسی کے علاقوں میں بسنے والے غیورلوگ پاک فوج کادفاعی حصاراوربلاتنخواہ سپاہی ہیں متاثرین ایل اوسی اپنے آپ کوتنہانہ سمجھیں ساری قوم اورپاک فوج ان کے ساتھ کھڑی ہے آزادی کے لیے لہوکے نذرانے دینے پڑتے ہیں سویلین اورپاک فوج کے شہداء کاخون رنگ لائے گاکشمیرکے پہاڑوں سے آزادی کاروشن سویراطلوع ہوکررہے گامقبوضہ کشمیرکے اندربھی بھارت نے گزشتہ ایک سوتیس دنوں سے کرفیونافذکررکھاہے حریت قیادت گرفتارہے نمازوں کے اجتماعات پرپابندی ہے مگربرہان الدین وانی کے لہونے وہاں آزادی کی تحریک کونیاحوصلہ اورعزم دیاہے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ،یورپی یونین،برطانیہ اوراوآئی سی کے ممالک بھارت پردباؤڈالیں تاکہ وہ اپنی افواج مقبوضہ کشمیرسے نکالے اورکشمیریوں کوحق خودارادیت دے۔سینئروزیرچوہدری طارق فاروق نے کہاہے کہ سرحدی پٹی کے لوگ بھارتی جارحیت کاڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں حکومت متاثرین کی صورتحال بارے مکمل باخبرہے بھارت نے آزادکشمیرمیں اشتعال انگیزی پیدا کررہی ہے مگراسے منہ کی کھاناپڑے گی قربانیوں کے بعدمنزل ملتی ہے کریلوی خاندان نے ڈوگرہ سامراج کے خلاف جدوجہدکی اوراس علاقہ کوآزادکروایابزرگ سیاستدان سردارسکندرحیات خان صاحب سے بھی متاثرین کوسہولیات فراہم کیے جانے کے بارے میں رہنمائی حاصل کررہے ہیں متاثرین کوتنہانہیں چھوڑیں گے نکیال ،نیلم ،سماہنی،چرہوئی،گوئی،تتہ پانی،سہڑہ وعباسپورسیکٹرزبراہ راست بھارتی افواج کی گولہ باری کی زدمیں ہیں مگرسرحدی پٹی پربسنے والے غیورعوام کے حوصلے کوسلام پیش کرتاہوں حکومت کے سارے وسائل متاثرین کے لیے ہیں متاثرین اپنے آپ کوتنہانہ سمجھیں۔وزیرمال بحالیات سردارفاروق سکندرنے کہاہے کہ امیدکرتاہوں کہ پاکستان اورآزادکشمیرکی حکومت روایات سے ہٹ کرعملامتاثرین کی مددکریگی اوراس کے لیے بھرپورپلان بنائے گی جس کامیں بھی حصہ بنوں گاہم سب کابینہ کے اراکین متاثرین کی بہتری کے لیے بھرپوراقدامات اٹھائیں گے متاثرین کے لیے عارضی کیمپ بھی قائم کیے جائیں تاکہ ان کی زندگیاں محفوظ ہوسکیں بارڈرزکے علاقوں میں ترقیاتی منصوبے تشکیل دینگے سڑکوں کوبہتربنائینگے تاکہ زخمیوں کوبروقت ہسپتالوں میں پہنچایاجاسکے اس بات کابھی جائزہ لے رہے ہیں کہ ایل اوسی کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاجائے عوام نے بے حسی کامظاہرہ نہیں کرنابلکہ بھارت کی گنوں کی آگے ڈٹ جاناہے تاکہ بھارت کومحسوس ہوکہ کشمیری نڈراوردلیرقوم ہیں بھارت کے عزائم کوکشمیری ناکام بنائیں گے آزادکشمیراورپاکستان کے چپے چپے کادفاع کرینگے اوربھارت سے مقبوضہ کشمیرکوآزادکروائینگے شہداکالہو رائیگاں نہیں جائے گاعالمی برادری آنکھیں کھولے، سرحدی پٹی پربسنے والے غیورکشمیری پاک فوج کادفاعی حصاراوربلامعاوضہ سپاہی ہیں کشمیریوں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائینگی شہداء کے لہوکے صدقے آزادی کاروشن سویراضرور طلوع ہوگا اقوام متحدہ اوردیگرعالمی اداروں کومسئلہ کشمیرکے حل کے لیے اپناکرداراداکرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرکے اندربرہان وانی کی شہادت کے بعد آزادی کی تحریک میں نئے آنے والے جوش وجذبہ کوختم کرنے کے لیے لائن آف کنٹرول پرتسلسل کے ساتھ خلاف ورزیاں کرکے وادی کے اندرتحریک آزادی کی شدت کوکم کرناچاہتاہے مگربھارت اپنے مقاصدمیں کبھی کامیاب نہیں ہوگاانہوں نے کہاکہ ظلم کی سیاہ رات ڈھلے گی غلامی کاطول کشمیریوں نے اتارنے کاعزم کررکھاہے حریت قیادت،مقبوضہ کشمیرکی عوام اورسرحدی پٹی پربسنے والے نڈرکشمیریوں کوسلام پیش کرتاہوں ۔سابق وزیرسردارمحمدنعیم خان نے کہاکہ لائن آف کنٹرول کے متاثرین کے لیے حکومت گزارہ الاؤنس کااعلان کرے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال اورڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی کے بجٹ میں اضافہ کیاجائے ایمبولینسزفراہم کی جائیں سٹاف کی کمی کوپوراکیاجائے تاکہ مریضوں کابروقت علاج ہوسکے نکیال سیکٹرکے عوام نے عشروں سے قربانیاں دیں اوردیتے رہیں گے کشمیرکی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودنے بریفنگ میں بتایاکہ ضلع کوٹلی میں ایک ماہ کے دوران بھارتی گولہ باری سے 21شہری شہید،61زخمی،85مکانات تباہ ہوئے جبکہ70مویشی ہلاک ہوئے صرف فتح پورتھکیالہ نکیال سیکٹرمیں 16افرادشہید،53زخمی اور74مکان تباہ ہوئے تمام21شہداء کومعاوضہ کی ادائیگی کردی گئی زخمیوں کومعاوضہ دینے اوراملاک کے معاوضہ کے لیے ہمیں اضافی رقم کی ضرورت ہے جوحکومت کی طرف سے ملنے پرمتعلقہ افرادکواداکردی جائیگی۔
Scroll To Top