گڑھی دوپٹہ کے نواحی علاقے کلس ہڑیالہ گجراں میں شیر آبادی میں گھس آیا‘ حملے سے بزرگ شدید زخمی،مویشیوں کو بھی نقصان

mail

گڑھی دوپٹہ(بیورو رپورٹ)گڑھی دوپٹہ کے نواحی علاقے کلس ہڑیالہ گجراں میں شیر آبادی میں گھس آیا‘ شیر کے حملے سے چوہدری حاکم دین ساکنہ کلس زخمی ‘ عرصہ دراز سے مال مویشیوں کے نقصانات کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف کا عملہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہا ہے ‘ عوام میں شدید خوف و ہراس ، تفصیلات کے مطابق گڑھی دوپٹہ حلقہ 6کے نواحی علاقے کلس ہڑیالہ گجراں میں خونخوار شیر نے آبادی کا رخ کرلیا۔ عرصہ دراز سے مقامی آبادی کیلئے شدید خطرے کا باعث بننے والے شیر کے حملوں سے متعدد مال مویشی ہلاک اور انسانی جانوں کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر محکمہ وائلڈ لائف کے عملے کو متعدد بار آگاہ کیا مگر وائلڈ لائف کے اہلکاروں کے کان پر جوں تک نہ رینگی اور وائلڈ لائف کے اہلکاران اپنی ڈیوٹیوں کے بجائے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔ گزشتہ روز علی الصبح کلس ہڑیالہ گجراں کا رہائشی چوہدری حاکم دین اپنے گھر سے باہر ہی نکلا کہ خونخوار شیر کی زد میں آگیا۔شیر کے حملہ کی زد میں آنے والے چوہدری حاکم دین کو شدید زخمی حالت میں شور شرابے پر مقامی لوگوں نے بچایا ۔ چوہدری حاکم دین نے محکمہ وائلڈ لائف کی نااہلی اور کام چوری کے خلاف وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سکندر سلطان راجہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Scroll To Top