بھارت کو سرجیکل سٹرائیک کا پتہ نہیں ،اگر ہم نے سرجیکل سٹرائیک کیا تو اپنے بچوں کو پڑھانے کیلئے اسے اپنے نصاب میں شامل کریگا،جنرل راحیل شریف

Raheel Shareef

اسلام آباد(ڈیلی آزادنیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے الوداعی ملاقات کے سلسلے میں آج قبائلی عمائدین سے ملے اور بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔نجی ٹی وی 92کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا اس موقع پر قبائلی عمائدین سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ بھارت کو سرجیکل سٹرائیک کا پتہ نہیں کہ وہ کیا ہوتا ہے ۔اگر ہم نے سرجیکل سٹرائیک کیا تو بھارت اپنے بچوں کو پڑھانے کیلئے اسے اپنے نصاب میں شامل کریگا۔پاکستان اپنی زمین کے چپے چپے کا تحفظ کرنا جانتا ہے ۔دشمن کی چالوں سے مکمل باخبر ہیں ،کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔خیبر ایجنسی کے دورے کے دوران آرمی چیف نے شاہد آفریدی کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح بھی کیا۔

واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت 29نومبر کو ختم ہو رہی ہے اسی سلسلے میں آرمی چیف مختلف گریژنز کے الوداعی دورے کر رہے ہیں۔

Scroll To Top