آزادکشمیر کے وزراء نے اپنے ہی کارکنان کے موٹر سائیکل اٹھوا کر تھانہ بند کر ادئیے

bikes

مظفر آباد(کے این آئی)آزادکشمیر کے وزراء بلاک میں پولیس کا کریک ڈاؤن،وزراء نے اپنے ہی کارکنان کے موٹر سائیکل اٹھوا کر تھانہ بند کر ادئیے، مختلف علاقوں سے کام کاج کیلئے آنے والے مسلم لیگی کارکنان کے موٹر سائیکل وزراء نے تھانے بند کرا دئیے ، کارکنان اپنی ہی حکومت کو بد دعائیں دیتے رہے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزراء کرام نے اپنے دفتر میں آنے والے لیگی کارکنان کے موٹر سائیکل پولیس کی بھاری نفری بلوا کر تھانہ بند کرا دئیے ،مزید برآں کارکنان جب شکایات لے کر وزراء کرام کے دفاتر میں گئے تو وزراء کے سٹاف نے دروازے ہی بند کر دئیے
Scroll To Top