کالج لیکچرار کا تبادلہ کر کے وعدہ خلافی کی گئی،سیاسی انتقام جاری رہا تودما دم مست ہو گا:انوار الحق

anwar ulhaq

بھمبر(بیورورپورٹ )سابق اسپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق نے اہلیان بڑھنگ کے ساتھ اپنے ڈیرے پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ضلعی انتظامیہ کے ذریعہ یقین دھانی کروائی تھی کہ محکمانہ سطح پر کسی بھی محکمہ میں سیاسی اور انتقام کی بنیاد پر تبادلہ جات عمل میں نہیں لائیں گے لیکن بدقسمتی سے ابھی اس یقین دھانی کو ایک ہفتہ سے زیادہ وقت نہیں گزرا کہ بڑھنگ کی رہائشی خاتون جوکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بھمبر میں اردو کی لکچرار تھی کو ٹارگٹ کرکے سیاسی انتقام کی مرض سے بھمبر سے پنجیڑی تبدیل کردیا گیا اس سے زیادہ افسوسناک اور تکلیف دہ بات ہے کہ ہماری یہ بہین منیٹرنٹی لیو پر تھی انسانیت کے بنیادی تقاضوں کی نفی کرتے ہوئے اس کا تبادلہ کردیاگیا انہوں نے کہا کہ آج اہلیان بڑھنگ پریس کانفرنس کے ذریعہ وزیراعظم آزادکشمیر سے مطابہ کرتے ہیں کہ چیئرمین گڈ گورننس کی بیڈ گورننس کو اگر نہ روکا گیا اور سیاسی انتقام کاسلسلہ دراز ہوتا گیا تو پھر آئندہ چند روز بعد ایک مرتبہ پھر حکومت کے خلاف بھمبر میں دما دم مست قلندر ہوگا ، سنیئر وزیر کے انتقامی ہتھکھنڈوں کے خلاف ضلع بھمبر میں بھرپور تحریک جلد شروع کی جائے گی انہوں نے کہا کہ یہاں قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ بھمبر میں پورا سیٹ اپ بدنام زمانہ کرپٹ افسران پر مشتمل لگایا جارہا ہے صرف امید کی کرن ضلعی انتظامیہ کی صورت میں سامنے آئی ہے کیونکہ یہ صوابیداد وزیر اعظم آزادکشمیر کی ہے اس لیے بہتر فیصلہ دیکھنے میں آیا ہے آج اہلیان بڑھنگ کا نمائندہ وفد جس میں صدر اصلاحی کمیٹی بڑھنگ راجہ محمد ارشاد ، راجہ محمد اسلم ، راجہ محمد اعظم، صوبیدار محمد اسلم، راجہ ذوالفقار احمد، راجہ فہیم اختر ، راجہ علی شان، ٹھیکیدار راجہ محمد مناف ، حافظ عنصر محمود ، راجہ ضمیر احمد، راجہ محمد فیاض ، راجہ محمد اسلم، راجہ شہزاد اختر ، راجہ مقصود احمد، وائس چیئرمین راجہ بشیر احمد، راجہ اشفاق ، راجہ جاوید اقبال، راجہ نعمان اکرم ، راجہ منیر احد، قاسم اکرم اور دیگر دامل ہیں وزیراعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ حلقہ ایل اے 7 بھمبر میں بالخصوص محکمہ پولیس ، محکمہ اموار حیوانات، محکمہ تعلیم، محکمہ مال، اور محکمہ زراعت میں جملہ انتقامی اور سیاسی تبادلوں کا نوٹس لیں اور خلاف میرٹ اور حکومتی پالیسی کے خلاف عمل میں لائے گئے تمام تبادلہ جات کومنسوح کیا جائے تاکہ سرکاری ملازمین اور عوام علاقہ میں پائی جانے والی شدید بے چینی کو ختم کیا جاسکے انھوں نے کہا کہ محکمہ امور حیوانات میں وٹنری ڈاکٹر ز کے تبادلے بھی عجیب ہیں بڑھنگ سے وٹنری ڈاکٹر کو درائیاں اور درائیاں سے وٹنری ڈاکٹر کو بڑھنگ تبدیل کیا ہے کیونکہ انہوں نے چوہدری انوارالحق کو ووٹ دئیے تھے یہ دونوں ڈاکٹرز باہمی اتفاق رائے سے ا ن تبادلہ جات کی منسوخی کے خواہش مند ہیں اس کے باوجود بھی انکو سیاسی اور انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی بھرپور مذمت بھی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو اصلاح کا موقع دے رہے ہیں لیکن حکومت اس کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے گڈ گورننس کے نا پر بیڈ گورننس کا ریکارڈ قائم کیا جارہا ہے۔
Scroll To Top