سری نگر، باندی پورہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید،ضلع بھر میں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے

India-Army-Kashmir-Nationalturk-14

سری نگر(یو این پی)بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع بانڈی پورہ میں دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں گھر گھر تلاشی کے دوران مجاہدین کے شبہے میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد شہید کردیا دونوجوانوں کی شہادت کے بعد ضلع بھر میں کشمیری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور قابض فوج کے خلاف اور پاکستان کے حق میں شدید نعرے بازی کی ، بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ۔ واضح رہے کہ وادی کے مختلف علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے۔
Scroll To Top