وزیراعظم فاروق حیدر نے وہ کام کردکھایا جو ساٹھ سال میں کوئی نہ کرسکا ضلع ہٹیاں بالا میں بلدیہ کی حدود کے مین بازار میں سٹریٹ لائٹ لگادی عوام علاقہ کا لائق تحسین

raja-farooq-haider

جہلم ویلی(بیورورپورٹ)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان نے وہ کام کردکھایا جو ساٹھ سال میں کوئی نہ کرسکا ضلع ہٹیاں بالا میں بلدیہ کی حدود کے مین بازار میں سٹریٹ لائٹ لگادی عوام علاقہ کا لائق تحسین تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر کی خصوصی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ جمیل احمد افغانی ،چیف آفیسر صاحبزادہ عمر نے اپنی نگرانی میں ہٹیاں بالا بازار میں سب سے بڑا مسئلہ سٹریٹ لائٹ حل کردیا تمام گلیوں،شاہراہوں،چوراہوں میں سٹریٹ لائٹ لگا دی گئی جس کا باقاعدہ افتتاح ایڈمنسٹریٹر جمیل احمد افغانی نے اپنے دست مبارک سے کردیا جس پر عوام علاقہ نے وزیراعظم ،ایڈمنسٹریٹر جمیل افغانی ودیگر کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے جاری اقدامات کو سراہا ۔۔۔۔
Scroll To Top