میر ے وا لد نے میر ی مر ضی کیخلا ف مجھے5لا کھ رو پے میں فروخت کر کے خا لد نا می شخص سے بندوق کی نو ک پر میرازبردستی نکاح کر دیا ،اب مجھے جان کا خطرہ ہے تحفظ فراہم کیا جائے:متاثرہ طا ہرہ پروین کی پریس کانفرنس

azramiqbal

بھمبر( بیو رورپو رٹ ) میر ے وا لد نے میر ی مر ضی کیخلا ف مجھے5لا کھ رو پے میں فروخت کر کے خا لد نا می شخص سے بندوق کی نو ک پر میرازبردستی نکاح کر دیا شوہر ہر روز وحشیا نہ تشددکر تا ہے شو ہر نہ طلاق دیتا ہے اور نہ ہی کسی رشتے دار سے ملنے دیتا ہے ایک ہفتہ قبل وہاں سے بھا گ کر اپنے تا یا کے واپس آئی ہوں والد اور شوہر مجھے جا ن سے ما رنا چاہتے ہیں مجھے وحشی جانور شو ہر اوروا لد سے بچا یا جا ئے اور طلاق دلا ئی جا ئے ان خیا لا ت کااظہار طا ہرہ پروین دختر محمد ریاض ساکن کڈ یا لہ نے پر یس کلب میں پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ میرے والد نے خا لد نا می مستر ی سے اپنا اور اپنے بھتیجے کا گھر بنوایا جس کی مزدوری 5لا کھ رو پے بنی جس پر میر ے وا لد نے خالد نا می شخص کو اس کی مزدوری دینے کی بجا ئے اس کے ہا تھ مجھے فروخت کر دیااور میرا اس کیسا تھ زبر دستی گن پوائنٹ پر نکاح کروا یاگیا 17اکتو بر کو مجھے میر ے وا لد کے گھر کڈیا لہ سے زبر دستی اٹھا کر سمبلی لے جا یا گیا وہاں پر مجھے تشد د کا نشا نہ بنا یا گیا اور مجھے جا ن سے ما رنے کی دھمکی دے کر گن پوائنٹ پر میرا زبردستی نکاح بڑ ھا گیا 20دن تک مجھ پر وحشیا نہ تشدد ہو تا رہا اور مجھے گھر میں بند کر کے رکھا گیا نہ تو کسی رشتے کو مجھے سے ملنے کی اجا زت دی گی او نہ مجھے رشتے دارو ں کے پاس جا نے دیا گیا 3سے4عورتوں کا میرے اوپر پہر ہ لگا یا گیا تھا 12نو مبر کو موقع پا کر میں وہا ں سے بھاگ کر اپنے تا یا کے گھر آگئی وہاں آکر اپنے تا یا کو اپنے ساتھ ہو نیوا لے کہانی کی داستان سنائی طا ہر ہ پروین نے کہاکہ میر ی حقیقی والد ہ فو ت ہوچکی ہیں جبکہ میر ے والد نے دوسری شادی کی ہو ئی ہے میر ی سوتیلی وا لد ہ بھی اس جر م میں شر یک ہے وا لد نے سو تیلی ماں کیسا تھ ملکر مجھے فروخت کردیا تھا انہوں نے کہا کہ وا لد اور شوہر مجھے جا ن سے مارنے کے درپے ہیں میر والد ڈپٹی اپوزیش لیڈر و سابق وزیر مال چوہدری علی شان سونی کا ڈرائیور ہے انکو علی شان سونی کی پشیت پنائی بھی حاصل ہے ان کے ڈر سے نا نا کا گھر چھوڑ دیا ہے ڈر اور خوف کے مارے دربدر کی ٹھو کریں کھا رہی ہوں میر ی وزیر اعظم آزادکشمیر ،چیف جسٹس آزادکشمیر ،اور آئی جی آزادکشمیر سے اپیل کی ہے کہ مجھے درندوں وا لدین اور شو ہر سے بچا یا جائے مجھے جا ن کا تحفظ فرا ہم کیا جا ئے وحشی شوہر سے طلاق دی جا ئے ۔۔
Scroll To Top