لائن آف کنٹرول کیری سیکٹر پر بھارتی فورسز کی شدید گولہ باری سے ایک ہی خاندان کے3افراد شہید،چار زخمی

shaheed

چڑہوئی (نمائندہ خصوصی) لائن آف کنٹرول کیری سیکٹر پر بھارتی فورسز کی شدید گولہ باری ، 3 شہید جبکہ چار زخمی ، تمام کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔گولہ چوہدری محمد شفیع آف برجیال کے گھر پر گرا۔اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یٰسین تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چڑہوئی پہنچ گئے۔ گزشتہ روز بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول سے ملحقہ گاؤں برجیال پر گولہ باری کی گئی ۔ گولہ باری کے نتیجہ میں اریبہ دختر صغیرعمر 5سال اورفائزہ دختر محمدرفیع عمر 10سال ، شہزاد ولد رفیع عمر 18سال شہید جبکہ محمود ولد رفیع ، اقراء دختر محمد صغیر اور شانزہ دختر محمد رفیع عمر 11سال شدید زخمی ہوئے ہیں ۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اپریشن تھیٹر نہ ہونے کی وجہ سے صرف ابتدائی طبی امداد دے کر شدید زخمیوں کوکوٹلی میرپور ریفر کر دیا گیا ۔ علاقہ می کہرام مچ گیا ۔ ہر آنکھ آشک بار ۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگا دی گئی ہے ۔
Scroll To Top