روالاکوٹ پولیس نے مذہبی منافرت پھیلانے والے سعودی پلٹ نوجوان کو گرفتار کر لیا

rawlakot

راولاکوٹ(کے این آئی)راولاکوٹ پولیس نے کھائی گلہ کے قریب سے رفعت عزیز نامی ایسے نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ اس گروہ کا کارندہ ہے جس نے کچھ عرصہ قبل راولاکوٹ شہر کی مساجد میں ایسے پملفٹ تقسیم کئے تھے جن میں اسلام مخالف مواد درج تھا اس واقعہ کے بعد تحریک تحفظ ناموس رسالت جس میں تمام مذہبی جماعتیں شامل تھی نے شدید احتجاج کیا تھا اور پولیس سے مطالبہ کیا تھا کہ اسلام مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کو گرفتار کر کے واقعی سزا دی جائے رفعت عزیز نامی نوجوان سعودی عرب میں بسلسلہ ملازمت مقیم تھا اور وہ چھٹی پر گزشتہ دنوں گھر آیا جس گروہ سے اس کا تعلق مبینہ طور پر ظاہر کیاگیاتھا اس پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی اسلام مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے اور توہین آمیز مواد شائع کیا جا رہا ہے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے اور اس گروہ سے اس کا تعلق مبینہ طور پر ظاہر کیا تھا اس پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی اسلام مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے اور توہین آمیز مواد شائع کیا جا رہا ہے تاہم پولیس مزید مصروف تفتیش ہے اور اس گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری اور چھان بین کیلئے بھی کوشاں ہے
Scroll To Top