کشمیر کونسل انتخابات، 2نشستوں کیلئے انتخابی شیڈول جاری،پولنگ یکم دسمبر کو ہوگی

election

مظفرآباد(پی آئی ڈی) آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کونسل ے منتخب شُدہ دو معزز اراکین کے عہدہ کی مدت مورخہ 02-11-2016کو اختتام پذیر ہونے کی بِناء پر نئے اراکین کے انتخاب کے لئے شیڈول جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق مورخہ21-11-2016 تا 22-11-2016کو صبح10:00بجے تا دوپہر2:00بجے تک سیکرٹری الیکشن کمیشن ( ریٹرننگ آفیسر ) کے دفتر بلاک نمبر 06 ( گراؤ نڈ فلور) سول سیکرٹریٹ چھتر مظفرآباد میں کاغذات نامزدگی داخل کروائے جائیں گے اور مورخہ1-12-2016 کوصبح 10بجے تا 1:00بجے دوپہر تک آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لاجنگ ہال میں پولنگ ہو گی۔ انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواران کے لئے آزادجموں و کشمیر عبوری آئین ایکٹ 1974ء کی دفعہ 21کی ذیلی دفعہ 4کی رُو سے اہلیت اور نا اہلیت کے لئے وہی شرائط ہیں جو اسمبلی کا رکن منتخب ہونے اور رکن رہنے کے لئے ہیں۔ اس کے علاوہ متذکرہ بالا انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کے لئے ضروری ہے کہ وہ بمطابق نمونہ اپنے اثاثہ جات کے گوشوارے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروا کر رسید حاصل کرے۔ کاغذاتِ نامزدگی داخل کراتے وقت کاغذات نامزدگی کے ساتھ امیدوار اپنے انتخابی علاقہ جس کی انتخابی فہرست میں اس کا نام درج ہو اور میٹرک کی سند کی مصدقہ نقل نیز الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اپنے اثاثہ جات کی رسید شامل کرنا ہو گی۔ امیدوار کے کاغذات نامزدگی کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا رکن ہو۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران امیدواران ، ان کے تجویز کنندگان اور تائید کنندگان اور ہر ایک امیدوار کی جانب سے تحریری طور پر مقرر کردہ ایجنٹ حاضر ہوسکتے ہیں
Scroll To Top