ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی نے کمسن سکول طالبعلم کی جان لے لی ،سماہنی میں انوویٹرز سکول کا کمسن بچہ سکول وین تلے آ کر کچلا گیا

ssss

بنڈی چوکی (نمائندہ عدالت ) ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی نے کمسن سکول طالبعلم کی جان لے لی ،سماہنی میں انوویٹرز سکول کا کمسن بچہ سکول وین تلے آ کر کچلا گیا ،ڈرائیور چن زمان ساکن چاہی موقع سے فرار پولیس تھانہ چوکی نے گاڑی ضبط کر لی ،کمسن بچے کی المناک موت نے علاقہ کی فضا سوگوار کر دی ،والدین پر غشی طاری ،تفصیل کے مطابق سماہنی شہر میں سکول چھٹی ٹائم کے وقت ہائی ایس ڈرائیور چن زمان ساکن چاہی نے گاڑی موڑتے ہوئے انوویٹرز سکول کے کمسن طالبعلم محمد سجاول ولد ماجد علی ساکن گڑھا چاہی کو کچل ڈالا ،بچہ موقع پر ہی جان بحق ہو گیا ، ڈرائیور کی غفلت اور لاپروائی سے کم سن بچے کی وفات پر علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی جبکہ بچے کے والدین پر غشی کے دورے طاری ہوگئے ،ہائی ایس ڈرائیور چن زمان موقع سے فرار ہو گیا جبکہ واقع کی اطلاع پا کر پولیس تھانہ چوکی کے ایڈیشنل ایس ایچ او وکیل احمد،رفیق احمد آئی ایچ سی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور گاڑی کو ضبط کر پولیس تھانہ چوکی منتقل کر دیا جبکہ ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ،اہلیان علاقہ نے ڈرائیور کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے
Scroll To Top