پولیس تھانہ چوکی کا رنگ میں بھنگ ،دعوت کو رنگین بنانے کی غرض سے لائی جانے والی 5 بوتل ووڈکا شراب برآمد ،2ملزمان گرفتار

apolice-arrest-60-accused-in-karachi

بنڈی چوکی (نمائندہ عدالت)پولیس تھانہ چوکی کا رنگ میں بھنگ ،دعوت کو رنگین بنانے کی غرض سے لائی جانے والی 5 بوتل ووڈکا شراب برآمد کر کے 2مے نوشوں کو بھی گرفتار کر لیا ،ملزمان تھانہ چوکی کی حوالات میں بند ،مزید تفتیش شروع ،تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چوکی مرزا شبیر حسین نے ہمراہ اے ایس آئی وکیل احمد ،محمد عزیز ،ڈی ایف سی محمد اکرم ودیگر اہلکاران دوران گشت ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران پانچ بوتل ووڈکا شراب برآمد کر کے دو شراب نوشوں امتیاز ولد عزیز اللہ ساکن کھوئی رٹہ اور قائد ولد عبدالمالک ساکن ڈب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ،ملزمان شراب کی بوتلیں موضع ڈب میں ایک دعوت کے لئے لے جا رہے تھے کہ پولیس نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا اور وہ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ،ملزمان کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ چوکی کی حوالات میں بند کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے دریں اثنا ایس ایچ او تھانہ چوکی مرزا شبیر حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی ضلع بھمبر یاسین بیگ ،ڈی ایس پی چوہدری محمد امین کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحصیل سماہنی سے منشیات فروشوں وجرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیا جائے گا اور سماج دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے انھیں قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اس سلسلے میں کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیں گے
Scroll To Top