چکسواری:مچھلی کا غیر قانونی شکار کرنے والے 4شکاری،6غیر ریاستی گرفتار،15قانون شکنوں کے چالان

arrested

چکسواری(کرائم رپورٹر)چکسواری پولیس نے منگلا ڈیم میں مچھلی کا غیر قانونی شکار کرنے والے چار شکاریوں کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا گیا ، جنرل ہولڈ اپ کے دوران 15چالان اور تین موٹر سائیکل بھی ضبط کر لئے ، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپور عرفان سلیم کی خصوصی ہدایات پرچکسواری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منگلا ڈیم کنارے مچھلی کاغیر قانونی شکار کرنے والے فریاد حسین ولد ولی محمد،منگتی کان ولد فریاد،عنصر علی ولد محمد بخش اورمحمد حسین ولد اللہ دتہ ساکنان ساہیوال کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا جبکہ آوارہ گردی کے لزام میں 6غیر ریاستیوں کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا ،مزید برآں جنرل ہولڈ اپ کے دوران 15چالان اور 3موٹر سائیکل بھی ضبط کر لئے
Scroll To Top