بھمبر پولیس کا منشیات فروش کے اڈے پر کامیاب چھاپہ بدنام زمانہ منشیات فروش محمد امین گرفتار، 60بوتل ولایتی 78لیٹردیسی شراب اور 250 گرام چراس برآمد

arrest

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر) بھمبر پولیس کا منشیات فروش کے اڈے پر کامیاب چھاپہ بدنام زمانہ منشیات فروش محمد امین منشیات کی بڑی مقدارسمیت پکڑا گیا پولیس نے 60بوتل ولایتی 78،لیٹردیسی شراب اور 250 گرام چراس برآمد کر لی ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق بھمبر پولیس نے گزشتہ شام بھمبر شہر میں منشیات فراشی کے اڈے پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد امین والد رحم علی کو منشیات کی بڑی مقدار سمیت پکڑ لیا پولیس نے منشیات فروش سے 60بوتل ولایتی 78،لیٹردیسی شراب اور 250 گرام چراس برآمد کر لی تھانہ پولیس بھمبر نے منشیات فروش کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا منشیات فروش کو حولات بند کردیا گیا ہے منشیات کے خلاف کاروئی میں SHOسٹی تھانہ پولیس عمران قاسم،سب انسپکٹر محمد اکرم،شعمون شاہ سمیت دیگر نے حصہ لیا
Scroll To Top