نافرمانبردار بیٹے نے اپنے باپ کو بھی نہ بخشا،فراڈ اور دھوکا دہی سے جائیداد اپنے نام کروالی

amjad-hussain

کسگمہ(نمائندہ خصوصی)نافرمانبردار بیٹے نے اپنے باپ کو بھی نہ بخشا،فراڈ اور دھوکا دہی سے جائیداد اپنے نام کروالی،ڈاکٹر کو چیک کروانے کے بہانے میرا بیٹا عرفان حسین سکنہ جنڈالہ کسجمال کسگمہ مجھے گھر سے لے کر گیا بھمبر کچہری بند کمرے میں بیٹھا کر فراڈ سے کاغذات پر انگھوٹھے لگوا کر مجھے زمین و جائیداد سے محروم کر دیا ، جیف جسٹس آزاد کشمیر، وزیر اعظم آزاد کشمیر و دیگر اعلیٰ حکام و سماجی تنظمیں داد رسی کرتے ہوئے انصاف دلائیں،بوڑھے باپ محمد صادق سکنہ جنڈالہ کسجمال کسگمہ کی صحافیوں سے گفتگو،تفصیل کی مطابق محمد صادق سکنہ جنڈالہ کسگمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی داستان سناتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا عرفان حسین سکنہ جنڈالہ کسجمال کسگمہ جس کے پاس میں رہتا تھا دھوکے سے مجھے ڈاکٹر کے پاس چیک کروانے کے بہانے گھر سے لے گیا کہ آپ کو ڈاکٹر سے چیک کروا کر ادویات لے کر دوں گا مگر اس نے مجھے بھمبر کچہری لے جا کر ایک کمرے میں بیٹھا کر کاغذات پر میرے انگھوٹھے لگوائے اور مجھے گھر واپس لے آیا جس کا مجھے بعد میں علم ہوا کہ اس نے فراڈ اور دھوکہ دیتے ہوئے میرے تمام جائداد و زمین رقبہ8کنال سے زاہد اپنے نام کروالی ہے جس کا سن کر میرے پاؤں تلے سے زمین سرک گئی اور کچھر عرصہ کے بعد اس کا سسر خورشید نامی شخص آیا اور مجھے دھکے دے کر گھر سے باہر نکال دیا اور دھمکیاں دی کہ یہ گھر عرفان کا ہے آپ کوئی حق نہیں یہاں رہنے کا میں یہاں رہوں گا میرا سارا سامان بھی ابھی عرفان کے پاس ہے اور وہ ابھی سعودی عرب مقیم ہے اس کے بعد میں دوسرے بیٹے شبارس کے پاس چلا گیا میری چیف جسٹس آزاد کشمیر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر و دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ مجھے نافرمابردار بیٹے سے مجھے میری جائداد واپس دلائی جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے
Scroll To Top